ڈفر کی حیوانات سے محبت کا اندازہ کریں کہ اس نے اپنا سویٹر اتار کر بکرے کو پہنا دیا اور ساتھ میں اسکی جیب میں نیا یو فون کی سم والا موبائل بھی ڈال دیا کہ رات کو جب ٹھنڈ برداشت سے باہر ہو جائے تو مجھے کال کر نا اور کہنا
راہ وچ قبر سسی دی آئی
قبر پھٹی تے آواز آئی
وے مینوں ٹھنڈ لگدی
وے مینوں ٹھنڈ لگدی
ڈفر یارتم نے اپنا نام تو ڈفر رکھ ہی لیا ہےلیکن کیا یہ ضروری ہے کہ تم ہر جگہ اس بات کا اعلان بھی کرتے رہو اپنی گفتگو کے ذریعے
اجمل صاحب کی پوسٹ پر تم نے جو لکھا ہے اصولااس کا جواب مجھے وہیں دینا چاہیئے تھا مگر وہ میرے کم وبیش 6 تبسرے مٹا چکے ہیں تو مجبورا تمھاری بات کا جواب تمھاری پوسٹ پر دے رہا ہوں،ان کے جس سولہویں تبصرے کو تم نےسارے اعتراضات کا جواب قرار دیا ہے ذرا اسے دیکھ لیتے ہیں،
اجمل لکھتے ہیں،
راشد کامران صاحب
پاکستان بننے سے آج تک میرے حلقہ احباب میں ہندو پاکستان کے ہر ضلع سے تعلق رکھنے والے لوگ رہے ہیں ۔ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی سے تعارف ہوا ہو تو اس نے کہا ہو میں پختون یا سندھی یا بلوچ یا کشمیری یا دہلوی یا حیدرآبادی یا بنارسی وغیرہ ہوں لیکن اردو بولنے والوں میں صرف کچھ لوگ ایسے ہیں جو اپنے آپ کو اُردو اسپیکنگ کہتے ہیں ۔ آپ نے میری تحاریر کو غور سے پڑھا ہوتا تو آپ یہ نہ لکھتے ۔
اگر میری نہیں تو میرے بچوں اور میرے بہن بھائیوں کے بچوں کی مادری زبان اُردو ہے۔ مادری زبان ہونا اور بات ہے اور اپنی الگ کوٹھری بنانا کچھ اور ۔ اور خاص کر جب کہا جائے آپ کی تعریف تو جواب ملے “ہم اُردو اِسپِیکِنگ ہیں”۔ یہ کس لحاظ سے درست ہے ؟ تعصب سے بھرے تو وہ لوگ ہیں جو جنہیں پاکستان میں رہتے 62 سال ہو گئے یا پاکستان میں پیدا ہوئے لیکن ابھی تک اپنے آپ کو ایک لسانی جداگانہ حیثیت میں رکھے ہوئے ہیں ۔
اس سے پہلے کے میں اس کا تجزیہ کروں تمھیں اور دیگر احباب کو میرا مشورہ ہے کہ وہ اس حوالے سے میرا تبصرہ جو میرا پاکستان ،نعمان اور فرحان دانش کی پوسٹ پر ہے پڑھ لیں اور بتائیں کہ اس ملک میں احساس برتری اور تعصب کا شکار کون ہے؟
رہی ان کے یہ فرمانے کی کہ اس ملک میں پیدا ہوئے اور پھر بھی اپنی ایک لسانی جداگانہ حیثیت رکھے ہوئے ہیں ،جداگانہ؟
کیا ہم خود کو ہندی یا سنسکرت اسپیکنگ کہتے ہیں؟
کیا اردو اس ملک کی قومی ذبان نہیں ہے کیا اس سے خود کو جوڑنا ذیادہ حب الوطنی نہیں؟ہماری تو کوئی ثانوی ذبان ہی نہیں سوائے اردو کے،
اور میرا آخری سوال تم لوگوں کو کس نے یہ حق دیا ہے کہ تم ہماری حب الوطنی کو ناپتے پھرو؟
@اسید, اگر تو یہ آپ نے میرے لیئے فرمایا ہے تو حیرت ہے،آپ لوگوں کی آنکھوں اور ذہنوں پر، کہ جس نے بدتمیزی کی ابتدا کی ہوتی ہے اسے کچھ نہ کہتے ہوئے جواب دینے والے کو پکڑلینا کہاں کی شرافت اور اصول پسندی ہے میں سمجھ نہیں سکا
لیکن عبداللہ بھائی آپ پر تو فرق نظر نہیں آتا ا (معافی چاہتا ہوں اگر آپ میرے جاننے والے عبداللہ بھائی ہیں تو ٹھیک اگر میرے جاننے والے نہیں ہیں تو معافی چاہتا ہوں مذاق کرنے پر)
ڈفر بھائی یہ سب موضوع سے کیوں ہٹ گے ہیں اور یہ بتائیں یہ بکرا ہے کس کا جو آپ نے پکڑا ہوا ہے
@خرم شہزاد خرم, یار لوگوں کا تو مجھ سے مت پوچھو کہ پٹڑی سے کیوں اتر جاتے ہیں
بکرا پکڑا نہیں بندھا ہوا ہے
اپنے ایک یار کے گھر گئے تھے ہم ناشتہ کرنے تو راستے میں بندھا ہوا تھا. وہیں پہ کھینچ لی تصویر کہ چلو ایک بلاگ پوسٹ ہی صحیح
ڈفر بھائی کیمرہ تو میرے پاس بھی ہے آئندہ میں بھی بلاگ پوسٹ کے لیے تصویریں ہی بناؤں گا
عبداللہ بھائی میں نے یہ کب کہا
ویسے اللہ کا بندہ اللہ کے بندے کی بُری بات پر بھی غٍصہ نہیں کرتا اور خاموش ہو جاتا ہے
صبر کرنے والا اللہ کا محبوب بندہ ہوتا ہے
اب آپ چاہو بندہ بنو یا محبوب بندہ
ارے یہ تو بتائیں نا آپ مجھے جانتے ہیں کیا آپ محفل والے عبداللہ ہیں یا کوئی اور
خرم اگر کوئی مجھے ذاتی طور پر برا کہے تو میں برا نہیں مانتا اگر آپ نے کبھی میرے پچھلے تبصرے پڑھے ہوں تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاں جب کوئی ایک پورے طبقے کو بلاوجہ اور بلا جوز رگیدنا شروع کرے تو صبر اور برداشت دونوں ساتھ چھوڑ جاتے ہیں!
نہیں میں کوئی اور عبداللہ ہوں!
@عبداللہ, عبداللہ بھائی دنیا میں ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں میں نے بہت جگہ پر آپ کے تبصرے پڑھیں ہیں پاک نیٹ پر پہلے دو عبداللہ نام کے اراکین کو جانتا ہوں ایک سے اچھی دوستی ہے اور ایک سے اچھا خاصا اختلاف ہے اور اب اپ تیسرے ہیں دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے
اللہ تعالیٰ سب خیر کرے گا بس ایک وقت آتا ہے جب برداشت سے باہر ہو جاتا ہے انسان مجھ پر بھی کہیں دفعہ ایسے حملے ہو چکے ہیں
سوال:
وہ کون سا کتا ہے جو انسان کا خون چوسنے کا رسیا ہے اس کا نام Z سے شروع ہوتا ہے:
.
.
.
.
.
.
زینٹائر افریقہ مین پایا جاتا ہے ویسے جواب آپ کا بھی ٹھیک ہے
ابتک تبصرہ جات 29
لنک پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں، سپیس ڈال کر لنک بریک کردیں، ربط والے تبصرے ختم کر دئے جاتے ہیں