19
Nov

محبت مثلِ تھور

بھیجا ہے  بانو نے بانو کا گھر میں

1,349 بار دیکھا گیا

۔ ارے بھاب آپ کے ساتھ میں نے کبھی برائی کی کیا؟
۔ نہیں تو پھر آپ کیوں میرا بُرا کرنے پر تُلی ہوئی ہیں؟
۔ اور کیا؟ پُورا منصوبہ ہی بنا ڈالا
۔اس نے ایسا سوچا تو اس کی غلطی ہے نا، مجھے تو یہ بھی نہیں یاد کہ ہماری آخری دفعہ بات بھی کتنے برس پہلے ہوئی تھی؟ اور ملاقات کے لئے تو برس کا لفظ بھی کم لگتا ہے۔
۔ہاں شائید، لیکن۔۔۔
۔نہیں بھاب ایسا ممکن نہیں
۔آپ جانتی ہیں کیوں
۔آپ نے دیکھی ہے نا تھور ذدہ زمین، بس محبت شدہ دل بھی ایسی ہی چیز ہوتا ہے۔ برباد و بے ثمر۔ جتنا مرضی ہل چلا لیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ساری زندگی پیار کا ہل جوت کرعمر کا بیج بھی بوئے اور اس سب کے بدلے میں کسی دوسرے کی محبت کا نمک اگلتی زمین، بھلا کس کے لئے قابل برداشت ہو سکتی ہے؟
۔ہونہہ، آنسوں سے سیراب کر کے شیرینی کشید کرنے کی بات! دیوانگی نہیں تو اور کیا ہے؟
۔ترس نما ہنسی کے علاوہ میرے پاس اس کی بیچارگی کے لئے کچھ نہیں۔
۔آپ کو ایسا کیوں نہیں لگتا کہ اسے ذہنی طور پر بڑا ہونے کے لئے مزید وقت درکار ہے؟
۔ایسی کوئی بات نہیں بھاب، پچھتاوے تو محبت کا دان ہوتے ہیں، اور ویسے بھی ۔۔۔

ایک دوست سے معذرت کے ساتھ

  • Facebook
  • Twitter
  • Live
  • Digg
  • del.icio.us
  • Google Bookmarks
  • email
  • MySpace
  • Yahoo! Bookmarks
  • FriendFeed
  • Reddit
گھبرائیں مت ، اب آ ہی گئے ہیں تو اپنی رائے دیجئے اور ٹریک بیک کر یں۔

ابتک تبصرہ جات 25

 1 

:???: او بی بی یہ اتنی مشکل چیز کون سمجھے اب

اسے ذرا جوابیں تو سہی

نومبر 19, 2009 بوقت 4:01 صبح
 2 

ڈفر بھای میرے خیال سے دوسری دفعہ پڑھنے کے بعد میں تھوڑا سا سمجھا ہوں ۔۔ میں بھی ایک ایسی ہی چیز دیکھ چکا ہوں ۔ لیکن میرا خیال ہے کہ یہ ذہنی طور پر بڑا ہونے کی بات نہیں ۔ مجبوری ہوتی ہے کچھ لوگوں کی ۔۔ اتنی دیر کا بویا بیج ، ایسے لوگ سمجھتے ہیں کہ چلو پھل نہیں تو کچھ غم ہی مل جاے

اسے ذرا جوابیں تو سہی

نومبر 19, 2009 بوقت 4:46 صبح
 3 

محبت اس دور کا لفظ ہے ڈفر
جب لوگ سچے اور مکان کچے ہوا کرتے تھے،

ہن تے کوئی چینی دی گل کر، بجلی دی گل کر، سردیاں آ گیاں نے گیس دی گل کر

اسے ذرا جوابیں تو سہی

اسماء
نومبر 19 , 2009 بوقت 2:45 شام

@لالے کی جان, گيس کی باتيں نہيں کرنيں بو آئے گی

اسے ذرا جوابیں تو سہی

لالے کی جان
نومبر 23rd, 2009 بوقت 3:21 شام

@اسماء, ہی ہی ہی …..بُو بانو کو آئے گی ہمیں کیا ؟

اسے ذرا جوابیں تو سہی

نومبر 19, 2009 بوقت 9:48 صبح
 4 

محبت اس دور کا لفظ ہے” بانو”
جب لوگ سچے اور مکان کچے ہوا کرتے تھے،

ہن تے کوئی چینی دی گل کر، بجلی دی گل کر، سردیاں آ گیاں نے گیس دی گل کر

اسے ذرا جوابیں تو سہی

نومبر 19, 2009 بوقت 9:49 صبح
 5 

بانو بی بی یہ آخر میں جو نوٹ لکھا ہے ناں آپ نے کہ “ایک دوست سے معذرت کے ساتھ”
اس کو بدل کر ایسا کردیں
“سب دوستوں سے معذرت کے ساتھ”
:???:

اسے ذرا جوابیں تو سہی

بانو
نومبر 20 , 2009 بوقت 3:20 صبح

@جعفر, لیکن میرے دوستوں کی تعداد تو ایک ہی ہے

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جعفر
نومبر 20 , 2009 بوقت 12:02 شام

@بانو, وہ جی میں نے بلاگ پر آنے والوں کو بھی دوست کے زمرے میں شمار کر لیا تھا…

اسے ذرا جوابیں تو سہی

بانو
نومبر 20 , 2009 بوقت 3:49 شام

@جعفر, الجبرے میں خاصے تیز معلوم ہوتے ہیں. امید ہے کہ حساب کتاب سے متعلق کوئی نوکری نا کر کے دفاتر بند نہیں کراتے ہوں گے

نومبر 19, 2009 بوقت 12:28 شام
 6 

ڈفر بھائی کسی کے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہے۔ سمجھانے کے اور بھی بہت سے طریقےہوتے ہیں

اسے ذرا جوابیں تو سہی

نومبر 19, 2009 بوقت 12:39 شام
 7 

شاید اسی لئے کسی شاعر نے کہا تھا
محبت کے ماروں کا حال یہ دنیا میں ہوتا ہے
زمانہ اُن پہ ہنستا ہے نصیبا اُن پہ روتا ہے

اسے ذرا جوابیں تو سہی

نومبر 19, 2009 بوقت 12:57 شام
اسماء
 8 

جعفر اس بلاگ پر بانو کے نام سے لکھتا ہے کيا؟

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جعفر
نومبر 19 , 2009 بوقت 9:29 شام

@اسماء, ناں جی میں نے تو اصغری کے نام سے لکھنا تھا یہاں… لیکن چونکہ اب آپ نے میرا چھابہ ہی الٹا دیا ہے تو اب یہ پروگرام کینسل… لیکن آپ چاہیں تو بالا گجر کے نام سے یہاں لکھ سکتی ہیں…
;-)

اسے ذرا جوابیں تو سہی

اسماء
نومبر 19 , 2009 بوقت 11:16 شام

@جعفر, صغری بيچاری کو کيوں بدنام کرتے ہو منٹو دا ککڑ کے نام سے لکھا کرو ويسے بھی ککڑياں چوزے ڈفر کو بہت پسند ہيں

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جعفر
نومبر 20 , 2009 بوقت 12:12 شام

@اسماء, @اسماء, تصحیح کرلیں، میں نے صغری نہیں اصغری لکھا تھا. ککڑیاں اور چوزے تو سب ہی پسند کرتے ہیں، خاص طور پر بھنے ہوئے!
اور میں ککڑ نئیں، چیتا ہوں. اس لئے صحرائی چیتا بھی مناسب نام ہوسکتا ہے… ہیں جی…

نومبر 19, 2009 بوقت 2:43 شام
 9 

:O

اسے ذرا جوابیں تو سہی

نومبر 19, 2009 بوقت 4:28 شام
 10 

یہ تو سر سے گذر گیا

اسے ذرا جوابیں تو سہی

نومبر 20, 2009 بوقت 1:59 صبح
 11 

پچھتاوے تو محبت کا دان ہوتے ہیں!
یا
پچھتاوے تو محبت میں نادان کرتے ہیں؟

اسے ذرا جوابیں تو سہی

نومبر 20, 2009 بوقت 10:41 صبح
عبداللہ
 12 

بانو جی، ایک تو آپ نے غضب کیا کہ ڈفروں کی ڈفریوں کے قطعی غیر سنجیدہ بلاگ پر اتنی سنجیدہ پوسٹ لکھ ماری اب یہ ظلم نہیں تو اور کیا ہے کہ جو لوگ اس بلاگ پر صرف ڈفریاں پڑھنے اتے تھے انہیں یہ اتنی سنجیدہ پوسٹ ہضم کرنا پڑ گئی!
ویسے مرد کے بارے میں تو یہ کہا جاتا ہے کہ اس کا دل ایک سٹور ہوتا ہے جہاں پرانی محبتیں بھی جمع ہوتی رہتی ہیں اور نئی کے لیئے جگہ بھی بنتی رہتی ہے،پر عورت کے دل کے بارے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی پہلی محبت کبھی نہیں بھولتی شائد اسی لیئے جلدی شادیوں کا حکم دیا گیا ہو کہ دونوں پہلی اور آخری محبت ایک دوسرے سے ہی کریں؟

اسے ذرا جوابیں تو سہی

بانو
نومبر 20 , 2009 بوقت 3:46 شام

@عبداللہ, پہلے پیرا گراف سے تو میں بالکل متفق ہوں دوسرے پر رائے محفوظ ہے
اور شکر ہے کم از کم ایک بندے کا سنجیدہ تبصرہ تو آیا، جس کے لئے بہت شکریہ :grin:

اسے ذرا جوابیں تو سہی

عبداللہ
نومبر 22nd, 2009 بوقت 12:22 شام

@بانو, اگر برا نہ مانیں تو اپنی دوست کو مشورہ دیں کہ زندگی میں چاہنے والوں کی قدر کرنا چاہیئے اگر کوئی حادثہ پیش آہی گیا ہے تو اسے ذندگی بھر کا روگ نہ بنائیں ،
ویسے مینے کسی عقل مند کا قول پڑھا تھا کہ شادی ہمیشہ اس سے کرنا چاہیئے جو آپ سے محبت کرتا ہو اس سے نہیں جس سے آپ محبت کرتے ہیں :cool:
اور یوں بھی آجکل تو ایسی ایسی مشینیں ایجاد ہوگئی ہیں جو تھوہر زدہ زمین کو بھی ذر خیز کردیتی ہیں :smile:

اسے ذرا جوابیں تو سہی

نومبر 20, 2009 بوقت 12:12 شام
 13 

ایک یاد ایک ہوک جو دل سے اٹھتی ہے
محبت عجب فسانہ ہے کوئی کس کو دوش دے
میں نے کہا چلو آزماتے ہیں وہ میری بات مانے گا یا نہیں
اس نے سوچا چلو اس دفعہ انکار کر کر کے دیکھتے ہیں وہ میرا ہے یا میری تابعداری کا
اور پتہ ہے ہم دونوں ہار گئے

اسے ذرا جوابیں تو سہی

عبداللہ
نومبر 23rd, 2009 بوقت 11:39 صبح

@گل نواز, :idea: :grin:

اسے ذرا جوابیں تو سہی

نومبر 23, 2009 بوقت 2:09 صبح
 14 

”محبت شدہ دل“ واہ کیا لفظ ہیں.
ایسی تحاریر تو ڈفرستان پر تھور کا کام کرتی ہیں، اوہ معاف کیجئے گا نمک کا. لکھ دیا کیجئے، کبھی کبھی بلاگ کا ذائقہ بدل دینے میں کوئی حرج نہیں

اسے ذرا جوابیں تو سہی

دسمبر 9, 2009 بوقت 2:14 صبح

لنک پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں، سپیس ڈال کر لنک بریک کردیں، ربط والے تبصرے ختم کر دئے جاتے ہیں

نام (*)
ای میل (ظاہر نہیں کیا جائے گا)*
ویب ایڈریس
پیغام


Follow us on Twitter
RSS Feed فائر فاکس پر سب سے بہترین نتائج واپس اوپر جائیں
English Blog