پوسٹ ٹائٹل کا مطلب پوسٹ پڑھے بغیر سمجھنے کی کوشش نا کی جائے اور بعد میں بھی سمجھ نا آئے تو پوچھ کر شرمندہ نا کریں،، خود کو بھی اور مجھے بھی۔
یار کبھی تو کسی کو بخش دیا کرو۔ لوگ اپنی گرل فرینڈوں کو نیم برہنہ (بلکہ کریلا برہنہ) بغلوں میں لپیٹے مزے کر رہے ہیں اور میں ان کو دیکھ دیکھ مگرمچھ کے آنسو رو رہا ہوں۔ اس پر طرّہ یہ کہ مجھ پر تعزیرات بلاگستان کی دفعہ نو دو گیارہ، چار سو بیس اور پتا نہیں آرٹیکل چھ ٹائپ کون کون سی دفعیں لگانے پر تلے ہوئے ہو۔ اتنی دفعان تو مجھے میرے گھر والوں نے نہیں کی۔ بندہ سال بعد نوکری شوکری سے دور چھوکری کے بغیر تازہ دم ہونے کے چکر میں تفریق پونجی لگا کر آتا ہے کہ ڈبکیاں خود کم لگائے گا اور ڈبکیاں لگاتی چٹی زنانیوں کو پُونڈے گا زیادہ، لیکن تم لوگ لگا دو اس کو پوسٹیں کرنے پہ۔
تف ہے یار ہم بلاگروں کی زندگی پہ بھی، دنیا اپنی پیسے والی سائیٹوں (آہو وہی
) کے لئے تصویری مواد دھڑا دھڑ اکٹھا کر رہی ہے اور ہم لگے ہوئے ہیں یوٹیلٹی سٹور کی چینی ذدہ لائینوں میں یا آٹا لیتے مرنے والوں کی رپوٹنگ میں، کتا کتا کی رٹ لگائے رکھتے ہیں یا ”مشرف تیری پین دے یار، بے شمار بے شمار“ کے نعرے۔ میرا کی شادی ہوئی یا نہیں؟ اس نے اپنے ماں باپ بھین بھائیوں کے مرنے پہ سٹّا لگا لیا یا نہیں؟ رپورٹر کو سڈیوس کرنے کے لئے کیا حرکتیں کیں؟ اس کا چرتر کیسا ہے؟ اس کو بلاگ کرنے سے ہمیں کیا ملتاہے؟ 20 تبصرے اور ساتھ پانچ سات
؟ اوئے کچھ عقل نوں ہتھ مارو اوئے۔ دنیا واقعی چاند (ہاں وہی والا) پہ پہنچ گئی ہے بلیک بیری استعمال کر کے اور ہم ایس ایکس ٹین ایک ہاتھ میں پکڑے کھڑے ہیں اور دوسرے میں اس کا مینوئل۔
لخ لانت ای اوئے
پوسٹنے تو آیا تھا ایک ڈرافٹ پوسٹ لیکن آج اسی پہ گزارا کرو
![]()












ابتک تبصرہ جات 48
لنک پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں، سپیس ڈال کر لنک بریک کردیں، ربط والے تبصرے ختم کر دئے جاتے ہیں