لو جی اب ڈفر بھی مشورے دیں گے ![]()
ہاں تو اور، جب بڑی بہو دال میں نمک دیکھ سکتی ہے تو ڈفر مشورے کیوں نہیں دے سکتا؟ اور مشورے دینے کے لئے کونسا نیوٹن یا آئن سٹائن ہونا ضروری ہے؟ نہیں نا! اسی لئے ہم حاضر ہیں مشوروں کے ساتھ، مَنّو بھاویں نا مَنّو۔
نئے بلاگران
- اچھی تحاریر لکھنے کی کوشش کریں (ہمیشہ ڈفر مت رہیں)۔
- اپنی تحریر پسند نا آنا اس کے برا ہونے کی نشانی نہیں، اپنی تحریر اکثر اچھی نہیں لگتی۔
- اپنے جاننے والوں میں اپنے بلاگ کی تشہیر کریں اور اہل لوگوں کو اردو بلاگ شروع کرنے کا مشورہ دیں بلکہ ان کو بلاگی دنیامیں زبردستی ٹھونسیں۔
- اگر ہو سکے تو اپنے ای میل میسجز میں دستخطوں کے ساتھ اپنے بلاگ کا لنک شامل کریں۔
- دوسرے بلاگز کو وزٹ کریں، وہاں تبصرے کریں اور اپنے بلاگ کا لنک چھوڑیں۔
- زیادہ وزٹ ہونے والے بلاگز، فورمز اور سائیٹس کو ضرور وزٹ کریں اور وہں اپنے تبصرے کے ساتھ اپنے بلاگ کا ربط دیں (مثال کے طور پر، پی کے پالیٹکس، بی بی سی، پاکستانیت، پروپاکستانی، میٹروبلاگز،۔۔۔ اور بھی کوئی ہوں تو مجھے بھی بتائیں)۔
- فیڈ ایگریگیٹرز میں اپنے بلاگ کی فیڈ کو رجسٹر کروائیں مثلاً اردو سیارہ، اردو سب رنگ، بلاگرز پی کے، ۔۔۔
- اگر انگریزی سمجھ سکتے ہوں تو انگریزی بلاگز کو ضرور ضرور وزٹ کریں اور وہاں پر تبصروں کے ساتھ اپنے بلاگ کا لنک چھوڑیں کیونکہ یہ حقیقت مسلّمہ ہے کہ اردو بلاگز پاکستان کی بلاگی دنیا میں آٹے میں نمک کے برابر ہیں اور اکثریت کو معلوم ہی نہیں کہ اردو بھی انٹرنیٹ پر موجود ہے۔
- بلاگ شروع کر لیں تو اس کو مطلوبہ اور مناسب وقت ضرور دیں۔
- ہفتے میں سات نہیں تو دو تین پوسٹیں لازمی لکھیں۔
- ہر پوسٹ کو پڑھے جانے اور تبصرے حاصل کرنے کے لئے مناسب وقت دیں (شروع میں ہر دوسرے دن ایک پوسٹ بالکل ٹھیک ہے)۔
- تبصروں کا جواب ضرور دیں، بانو کی طرح پوسٹ کر کے بھول مت جائیں یا دارا کی طرح ٹوکا پکڑ کر جواب مت دیں
۔ - اگر جلدی جلدی پوسٹیں ذہن میں آ رہی ہیں تو ایک دفعہ لکھ کر آنے والے دنوں میں شیڈول کر لیں۔
- مستقل لکھیں چاہے جیسا بھی لکھیں، وقت کے ساتھ ساتھ تحریر میں پختگی خود بخود آ جائے گی۔
- تبصرہ نگار کا کی بورڈ اور ذہن آپ کے بس میں نہیں لیکن اپنی پوسٹ کو فرقہ واریت، لسانی و صوبائی تعصب اور کسی بھی قسم کی نفرت سے پاک رکھیں۔
- تبصرہ نگار آپ سے مختلف رائے رکھ سکتا ہے، دل بڑا رکھیں اور کسی کو تضحیک کا نشانہ مت بنائیں۔
- نئے آنے والے بلاگروں کی حوصلہ افزائی و رہنمائی کریں۔
- ایسی ڈومین پر بلاگ بنانے سے پرہیز کریں جہاں قارئین کے لئے پڑھنا اور لکھنا مشکل ہو اور جو اکثر ڈاؤن رہتی ہوں۔
- سینئراردو بلاگران کے ساتھ یہ مسئلہ ہے کہ اکثریت کے پاس اپنے بلاگ کے لئے ہی وقت نہیں نئے آنے والوں کی کیا خبر ہو گی اس لئے سینئر بلاگران سے گزارش ہے کہ نئے آنے والے بلاگز کو بھی وزٹ کریں اور اچھا نا لگنے کے باوجود ان کو بااعتماد ہونے میں مدد دیں۔
- کامی صاحب نے بڑی اچھی رائے دی ہے کہ مستقل تبصرہ نگار اپنے گریویٹار ضرور بنائیں تا کہ تبصروں کی فوری پہچان اور تلاش میں آسانی ہو۔
- اگر منظرنامہ کو اردو بلاگنگ کا فوکل پوائینٹ بنا کر صحیح معنوں میں فعال بنا دیا جائے تو اردو بلاگنگ کی ترویج میں کافی مدد مل سکتی ہے۔
- اردو ماسٹر بھی ایک بڑی اچھی کاوش تھی لیکن افرادی قوت کی کمی کی وجہ سے یہ مطلوبہ کامیابی حاصل نہیں کر سکا۔ میری تجویز ہے کہ اردو ماسٹر کو منظرنامہ میں ہی ضم کر دیا جائے تو منظرنامہ اردو کے موجودہ اور نئے آنے والوں کے لئے ایک ہی پلیٹ فارم بن جائے اور منظرنامہ اور اردو ماسٹر کے منتظمین کو بھی دونوں کو الگ الگ دیکھنے کی بجائے ایک جگہ توجہ رکھنے سے سہولت ہو گی۔
بعد میں شامل کئے گئے کچھ نکات
پہلی ترمیم: بلاگرز دوسرے بلاگرز کے لنکس بھی اپنے بلاگ رول میں شامل کیاکریں جسکے معاملے میں اردو بلاگرز کافی بخیل ہیں















ابتک تبصرہ جات 31
لنک پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں، سپیس ڈال کر لنک بریک کردیں، ربط والے تبصرے ختم کر دئے جاتے ہیں