4
Jun

پھر کیڑے

بھیجا ہے  ڈفر نے آ لو پیاز میں

809 بار دیکھا گیا

نام نہاد پیروں سے دشمنی بلکہ جیلسی (لفظ جلاپا سے زیادہ کھندک ٹپکتی ہے) تو کافی پرانی ہے لیکن اب لگتا ہے نجومیوں سے بھی دو دو ہاتھ کرنے پڑیں گے۔ مسئلہ میرا یہ ہے کہ دہائیوں کی تعلیم کے بعد بھی مجھے اس بات پر اعتراض ہے کہ میں عالم کیوں نا بن سکا۔ بن نا سکا یہ میری نالائقی لیکن یہ نا اہلی مجھ سے ہضم نہیں ہوتی کہ اپنے آپ کو عالم کہلوا بھی نا سکا۔ اتنا تو بزدل نا تھا کہ اندھوں میں کانا راجہ بننے کی ناکام کوشش بھی نا کرتا۔ ویسے بھی جاہلین کا جو اعلٰی و ارفع درجہ اور تعداد ہمارے ہاں موجود ہے اس کے ہوتے ہوئے مجھے اپنی اس شکست کو تسلیم کرنا چاہئے اور جلد از جلد کسی دو آتشی پیر کے آستانہء عالیہ بلالیہ جلالیہ اور بعد میں ملالیہ پر حاضری دے کر اپنی ناکامیوں کو بخشوانا چاہئے کہ کیا پتا میں دنیا کہ ساتھ ساتھ اپنی آخرت میں بھی تاریکیاں بھرتا رہا ہوں؟ اور کسی نجومی کے در اقدس پر حاضری دے کر اپنے دنیاوی مستقبل کا بندوبست بھی کرنا چاہئے کہ ناکامی کے ساتھ ساری زندگی تھوڑا ہی گزاری جا سکتی ہے؟ آکر خدائی کے دعویدار جو ہوئے

پیر صاحب
اصل تصویر دیکھنے کے لئے کلک کریں
اوّل تو نجومی صاحب کو چیلنج دینے کی جرات نہیں ہونی چاہئے تھی کہ ہمارے ہاں ہر محلّے میں رہنے والی پھاپھا کٹنی ان میں سے اکثر کام سر انجام دینے کی بدرجہا بہتر صلاحیتیں رکھتی ہے۔ مزید مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ پیرزادہ صاحب یہ سارے لکھے ہوئے کام کرتے ہیں یا ان کا توڑ کرتے ہیں؟ اب مجھے سمجھ آئے بھی کیسے؟ ساری عمر کی تعلیم میرا کچھ بگاڑتی تو کچھ کامن سینس آتی بھی۔ خیر میں نجومی صاحب کی درج ذیل سروسز سے کس کس مقصد کی تکمیل کے لئے مستفید سکتا ہوں؟
بچھڑے ہوؤں کو ملانا: میرے موبائل کو چھنے ہوئے آج پورا سال ہونے کو آیا ہے (ایس ایم ایس کے شوقین حضرات نجومی صاحب کو اس جملے ”بچھڑے ہوؤں کو ملانا“ پر پلیز بخش دیں)۔
شادی میں رکاوٹ : شادی میں ایک بڑی رکاوٹ ہوتی ہے فنڈز کی کمی، امید ہے قرضہ بھی دیتے ہوں گے، ہیں :o کہیں یہ ڈبل شاہ کا فرینچائز تو نہیں؟ اور لڑکی کہاں سے آئے گی؟
شوہر کو راہ راست پر لانا: نہیں، میں قسم کھانے کو تیار ہوں کہ میری بالائی اور مغربی علاقوں کے رہنے والوں سے قطعاً کوئی رشتہ داری نہیں۔
انعامی چانس: 50 روپے والا پرائز بانڈ لیا تھا کسی زمانے میں، آج بھی میز کے شیشے کے نیچے یادگار کے طور پر رکھا ہوا ہے۔ شکر ہے اس کا نقصان بھی پورا ہوسکے گا اب، اور نجومی صاحب کی فیس کا انتظام بھی۔
اولاد کا نا ہونا یا ہو کر مر جانا: یعنی کہ اب مجھے نجومی صاحب کے لئے کردار کی خرابی کا رسک بھی لینا پڑے گا :o ۔
گھریلو ناچاقی: یقیناً گھریلو ناچاقی پیدا کرنے میں بھی ید طولٰی رکھتے ہوں گے، نجومی صاحب کی قابلیت پر کس کو شک ہے ۔
دشمن۔۔۔: یعنی سوات کے حالات کے لئے بھی نجومی صاحب مدد فراہم کر سکتے ہیں۔
کالے علم کو واپس دشمن پر بھیجنا: طالبان کو واپس بھیج کر دکھائیں تو مانیں نا!
عورتوں کے لئے پردے کا نہایت اچھا انتطام موجود ہے: یعنی مجھے ببانگ دہل اپنی عرضداشت پیش کرنی پڑے گی؟ اور یہ نہایت اچھا انتظام کونسا ہوتا ہے؟
موبائل 15 : ہیں یہ نمبر؟ مطلب صرف فون کرو تو گھر سے اٹھا کر لے جانے کا انتظام موجود ہے؟

یار لوگوں کے اصرار پر اس پوسٹ کا نام ”پھر کیڑے“ رکھ کر اعتراض کی گنجائش کو ختم کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔

  • Facebook
  • Twitter
  • Live
  • Digg
  • del.icio.us
  • Google Bookmarks
  • email
  • MySpace
  • Yahoo! Bookmarks
  • FriendFeed
  • Reddit
گھبرائیں مت ، اب آ ہی گئے ہیں تو اپنی رائے دیجئے اور ٹریک بیک کر یں۔

ابتک تبصرہ جات 30

 1 

اس طرح کی کئ شخصیات جگہ جگہ موجود ہیں یعنی پتھر اُٹھائیں اور ایک نجومی حاضر

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جون 5, 2009 بوقت 1:05 صبح
 2 

پا ڈفر، یہ کیا ہو گیا آپ کو، نجومیوں کو تو آج کل بھائی جی ٹی والے بلا بلا کر حساب لگواتے ہیں، وہ ماموں تو یاد ہی ہو گا آپ کو، گلی محلے والوں کا کیا.
خواہ مخواہ کے کیڑے ہیں یہ، ایسی بات ہے تو کیا ٹی وی والے بابوؤں کو بھی میں فیر اج سے جاہل ہی سمجھاں!!!!!!!!!!.

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جون 5, 2009 بوقت 2:20 صبح
 3 

پسند کی شادی اور محبوب قدموں میں تو لکھا ہی نہیں آپ نے ۔۔۔۔ڈفری بھائی

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جون 5, 2009 بوقت 4:22 صبح
 4 

بہت خوب

اس موضوع پر فلم بن نی چاہیے وہ بھی دو ایک سیکول کے ساتھ ..

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جون 5, 2009 بوقت 6:25 صبح
 5 

بہت مزیدار تحریر تھی۔ ادھر صدر، کراچی میں ایک ‘بابا جی’ بیٹھتے ہیں۔ علی نام رکھتے ہیں اور ان کے بورڈ پر لکھا ہے
“مشکل کو میری حل کرو مشکل کشا علی”
اب دیکھیے انہوں سے کس طرح ایک تیر سے دو شکار کھیلے ہیں کہ ‘رند کے رند رہے، ہاتھ سے جنت بھی نہ گئی’ :)

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جون 5, 2009 بوقت 8:22 صبح
 6 

ڈفر صاحب ایک بات کا مطلب سمجھ میں نہیں آیا کہ یہ عالیہ بلالیہ جلالیہ میں سے بلالیہ کیا ہے؟؟
باقی تحریر بہت زبردست ہے.

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جون 5, 2009 بوقت 3:22 شام
ناصر
 7 

یہ لوگ جاہل ہوتے ہین جبھی تو عالم بنے پھرتے ہین. نعوذ باللہ اکثر تو خدائی کے واقعی دعویدار ہوت ہین. میرا تجوہز کردہ نام رکھنے کا شکریہ اور بڑی تصویر بھی یہان ہی لگا دین میرا خیال ہ کہ سب لوگون نے “اصل تصویر دیکھنے کے لئے کلک” نہین کیا

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جون 5, 2009 بوقت 7:45 شام
 8 

بلاگ تو بہت زبردست ہے۔۔۔ماشاء اللہ۔
اور تحریر بھی ۔۔۔۔خوب ہے۔۔۔

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جون 5, 2009 بوقت 8:53 شام
 9 

Hahahahaha! :D aisay logon ki kami nahi hai. And you forgot to mention one thing ‘mehboob ko kadmon main lanay ka taweez’ :D
BTW, such people are in real danger in NWFP these days. Taliban or whoever they are abduct them and kill them.

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جون 6, 2009 بوقت 1:00 صبح
 10 

میں تو بچپن سے یہی سمجھتا آرہا تھا کہ آستانہ عالیہ فلمسٹار عالیہ کے گھر کو کہتے ہیں!!!!
اب تو کوئی یہ بھی نہیں کہہ سکتا ہے کہ یہ جہالت کے کرشمے ہیں کہ میرے علم میں ایسے مبینہ تعلیم یافتہ خواتین وحضرات بھی ہیں جو نعوذ باللہ خدا سے زیادہ ایسے لوگوں پر یقین رکھتے ہیں۔۔۔ اس کی وجہ کیا ہے؟؟؟ میری رائے میں تو یہ سب ہوس کے کرشمے ہیں۔۔۔ دولت، شہرت، جنس۔۔۔ ہر چیز کی ہوس۔۔۔۔
کسی جگہ پڑھا تھا کہ ہم لوگوں کا خدا پر ایمان تو ہے یقین نہیں!!!!

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جون 6, 2009 بوقت 9:34 صبح
 11 

پیروں اور نجومیوں اور حکمرانوں نے اپنے فائدوں کے لئے ہی تو اس جنتا کو جہالت میں ڈبویا ہوا ہے. پیروں کی مت پوچھیں ایسے ایسے واقعات ہیں کہ گمنام میں تو کچھ دکھایا ہی نہیں
ارے جعفر صاحب پڑھائی لکھائی کا جہالت سے کیا لینا دینا؟ ہوس کے کرشمے خوب کہا

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جون 6, 2009 بوقت 12:11 شام
 12 

اگلی تحریر طوطا فال پر ہوجائے. :P

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جون 6, 2009 بوقت 2:03 شام
 13 

اچھا تو مولانا آپ بھی مریدان ِباصفا سے ہیں۔ سناءیے کب ہمارا محبوب ہم سے ملا رہے ہیں۔

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جون 6, 2009 بوقت 2:35 شام
 14 

چلیں میں بھی آپ کو ایک واقع بتا دیتا ہوں
میں نے نجومی بابا کو فون کیا اور کہا کہ میرے ساتھ مسلہ ہے آپ حل کرو پوچھا کیا…
،یں نے جواب دیا مجھے ایشوریہ رائے سے شادی کرنی ہے بابا جی فرمانے لگا بیٹا یہ تو مسلہ ہی نہیں زرا اُس کی امی ابو کا نام تو بتاو…
میں نے کہا بابا مجھے صرف اس کی سسر کا نام پتا ہے اور وہ ہے امیتابھ بچن تب ان کو اخساس ہوا کہ وہ کون سا مسلہ حل کرنے جا رہے تھے….
انہوں نے موٹی سی پھونک فون کے سپرد کی اور میں نے وقت ضائع کیے بغیر ایک بہت پیاری سی گالی دے ڈالی……
انہوں نے جلال میں آ کر کہا میں تجھے برباد کر دوں گا میں نے کہا بابا جی آپکی پھونک کے اثر سے میں نے آپ کو گالی دی ہے…… اب خود سوچ لو کہ میں برباد ہوا تو کیا ہو گا.
نجومی بابا نے فون بند کر دیا
میں نے دوبارہ ملا لیا اور یہ سلسلہ تقریبا آدھا گھنٹا جاری رہا آخر بابا نے مجھ سے معزرت کی اور وعدہ کیا کہ آہندہ وہ میری کال کاٹیں گے نہیں تو میں نے اُن کی جان چھوڑی
میں ہر ہفتے ان کو فون کرتا ہوں اور اب وہ مجھ سےاسے بات کرتے ہیں جیسے اپنے پیر سے کی جانی چاہیے

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جون 6, 2009 بوقت 11:20 شام
 15 

دیکھنا کہیں کوئی جنومی تمہارا حال نا دیکھ لے :P

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جون 7, 2009 بوقت 8:32 صبح
 16 

جہالت کی انتہا ہے اور جیسے کے جعفر نے لکھا ہوس کے مارے پڑھے لکھے جاہل بھی انکے قبضے میں ہیں۔ رہی بات اصل ‘مجبوروں‘ کی تو ان کو سمجھنا چاہیئے کہ اللہ ہی سب سے بڑا کارساز ہے مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ افسوس۔

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جون 7, 2009 بوقت 3:10 شام
 17 

ڈفر جی! امتحانات سر پہ ہیں لیکن آپ کی تحریر پڑھے بغیر رہا نہیں جا سکتا. . . آپ کیڑے نکالنے کے علاوہ کیا کام کرتے ہیں؟

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جون 7, 2009 بوقت 9:59 شام
 18 

پھاپھاکٹنی
:-)

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جون 8, 2009 بوقت 1:04 شام
 19 

بھائیو تھوڑا سا اور انتظار
کل سارے تبصروں کو جوابوں گا

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جون 11, 2009 بوقت 1:53 صبح
 20 

نا دو بھئی ہماری بلا سے

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جون 11, 2009 بوقت 5:25 صبح
 21 

یہ بھی پیسے کمانے کا چکر ہے یار دوست مجھے بھی کہتے ہیں کہ تو بھی پیر بن جا ۔۔۔۔ ویسے مجھے بھی عالم بننے کا شوق ہے ابو کو کہا تھا تو وہ کہتے ہیں کہ تو بھی مولوی فضل الرحمن جیسا بن جاے گا لول کبھی کہتے ہیں تو حساب پڑھ ۔۔۔ لیکن میں کافی زیادہ کتابیں جمع کر اور دو چار بحثیں کر کے خوب شوق پورا کرتا ہوں ۔۔۔ ویسے مجھے ان پیروں اور ان کے اشتہاروں سے اس سے زیادہ دلچسپی نیں کہ جب لاہور میں سکول سے گھر جاتا تھا تو ویگن میں سارا ٹایم یہ اشتہارات سے ہی پاس کرتا تھا ۔۔۔ ایک دفعہ گجرانوالہ گیا تھا تب بھی ایسے ہی ویگن میں ٹایم پاس کیا تھا ۔۔۔۔ لیکن سوچوں کی تلاشی لے لو بھای آپ جو پیر صاحب کے ساتھ کرتے ہیں کبھی ہمیں بھی اسکی ریکارڈنگ سنوائیں ۔۔۔

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جون 11, 2009 بوقت 9:35 صبح
 22 

بھیا آپ کیاں ان عاملوں کے چکر میں پڑ گئے؟ ابے جانے دے جگر! کوئی اچھی بات شیئر کر.

اسے ذرا جوابیں تو سہی

ڈفر
جون 12 , 2009 بوقت 2:58 شام

ہاں یار رپورٹر، چلو اچھی سی بات کے لئے نئی پوسٹ دیکھ لو

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جون 12, 2009 بوقت 9:09 صبح
 23 

[...] ہے۔ عامل باباؤں اور نجومیوں سے ڈفر کو بھی کچھ جلن ہے۔ ’پھر کیڑے‘ کے عنوان سے لکھتے [...]

جولائی 4, 2009 بوقت 1:29 شام
 24 

کتنی عجب بات ہے کہ کوئی بھی اٹھ کر پانے نام کے ساتھ پیر یا پیرزادہ لگا کر اٹھائی گیری شروع کر دیتا ہے اور ہم سب پیروں کے لتے لینے شروع کر دیتے ہیں۔ اس کی مثال تو ایسے ہی ہے جیسے عطائی ڈاکٹری کی دوکان شروع کردے تو ہم لٹھ لیکر ڈاکٹروں کے ہی پیچھے پڑ جائیں۔ آخر یہ دوعملی کیوں؟

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جولائی 8, 2009 بوقت 4:01 صبح
 25 

::: خرم ::: ڈفرستان پر خوش آمدید جناب :) اور یہ کہ کمنٹ کی سمجھ نہیں آئی. اس پوسٹ میں جہاں جہاں پیر پیروں کا ذکر ہوا ہے ان سے مراد صرف یہ نام نہاد ٹھگ ”روحانی عطائی ڈاکٹر“ ہی ہیں

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جولائی 8, 2009 بوقت 9:10 شام
 26 

Asalam-Alaikum.Sir ma bohat mushkil ma ho meri halat bohat kharab hoti ja rahi ha din ba din asa lagta ha koi dushman mere pichay lag gaya ha har waqt pareshani rahti ha har cheez ma nuksan ho raha ha dil ghabrata ha neend nhi ati sahi se app kuch kare aap se guzarish he ke me sawalo ka jawab zaroor de mere email address par Jazak-Allah kis ne kia ha or ku kia ha ghar ma bhi bohat pareshani hogai ga.

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جولائی 13, 2009 بوقت 11:56 صبح
 27 

::: ہمایوں صاحب ::: آج کل تو میرے مؤکل جبری چھٹی پر گئے ہوئے ہیں. مہنگائی بہت زیادہ ہو گئی ہے نا! لیکن آپ فکر نا کریں یہ ریسیشن ختم ہونے پر پہلا کام آپ کا ہی کیا جائے گا.
بلاگ پر خوش آمدید بھی

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جولائی 14, 2009 بوقت 7:23 شام
 28 

ہا ہا دفری بھیا ذرا موکل چھوڑنا اپنے تا کہ ہماہیوں کی پریشانی دور ہو جائے

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جولائی 22, 2009 بوقت 7:41 شام
 29 

بہت خوب………….
انتہائی اہم معاشرتی مسئلے کی طرف نشاندہی کی ہے……..
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ……………

اسے ذرا جوابیں تو سہی

مارچ 23, 2010 بوقت 3:04 شام

لنک پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں، سپیس ڈال کر لنک بریک کردیں، ربط والے تبصرے ختم کر دئے جاتے ہیں

نام (*)
ای میل (ظاہر نہیں کیا جائے گا)*
ویب ایڈریس
پیغام


Follow us on Twitter
RSS Feed فائر فاکس پر سب سے بہترین نتائج واپس اوپر جائیں
English Blog