3
مئی

یہ بچہ کس کا ہے؟

بھیجا ہے  ڈفر نے کیفے ڈی بکواس میں

860 بار دیکھا گیا

(منظر: ہولی فیملی ہسپتال کے زنانہ وارڈ کے سامنے ایک لڑکی نومولود بچہ لئے کھڑی ہے۔ عمر اور وضع قطع سے پتا لگ رہا ہے کہ اسکا نہیں لیکن ”ہُو نوز“؟ )
ڈفر : بیٹی ہے یا بیٹا ؟
لڑکی: بیٹا۔
ڈفر : کیا یہ آپکا بچہ ہے؟
لڑکی : ( شرم نما ہنسی کے ساتھ) نہیں اس کی امی تو اندر وارڈ میں ہیں۔
ڈفر : (ساتھ والے لڑکے سے) دیکھا میں نے کہا تھا نا، ماں کبھی بھی اپنے بچے کو ہینگر کی طرح نہیں لٹکاتی۔
(میرا دل لڈو بنا پھوٹ رہا تھا اور لڑکی کی آنکھیں انگارہ بنی ابلنے کو تیار تھیں، لیکن اس کو سبق دینا مقصود تھا جو پورا ہو گیا۔)

  • Facebook
  • Twitter
  • Live
  • Digg
  • del.icio.us
  • Google Bookmarks
  • email
  • MySpace
  • Yahoo! Bookmarks
  • FriendFeed
  • Reddit
گھبرائیں مت ، اب آ ہی گئے ہیں تو اپنی رائے دیجئے اور ٹریک بیک کر یں۔

ابتک تبصرہ جات 35

 1 

اور اگر وہ باجی پڑھ رہی ہیں تو ان سے معذرت بھی

اسے ذرا جوابیں تو سہی

مئی 3, 2009 بوقت 9:54 شام
 2 

یار تیرا بڑا تجربہ ہے بچوں کے بارے میں
آیا (نینی) بنے گا اگلے جنم میں
:lol:
بیستی لائیو اور معذرت آن لائن
ہشکے بئی ہشکے
:grin:

اسے ذرا جوابیں تو سہی

مئی 3, 2009 بوقت 10:49 شام
 3 

یہ ہے سمجھانے کا بہترین طریقہ، اور معذرت کیا، اس کا بس چلے تو کچا چبا جائے اور اگر سمجھے تو ڈفر کا ماتھا چوم لے۔ :) ۔

اسے ذرا جوابیں تو سہی

مئی 3, 2009 بوقت 11:09 شام
 4 

ڈفر جی ‘ یہ شرم نما ہنسی کیسی ہوتی ہے۔ کچھ آپشن نیچے دئے ہیں۔ ان مین سے درست جواب پر ٹک لگائیں :
ہیہیہیہیہیہیہی
ہاہاہاہاہاہاہاہا
کھیکھیکھیکھی
می ہی می ہی می ہی
ہوہوہوہوہوہوہو

اسے ذرا جوابیں تو سہی

مئی 4, 2009 بوقت 12:08 صبح
 5 

ڈفر جی آپ نے ہسپتال کو بھی نہیں چھوڑا ۔ اب کس بہانے گے تھے ۔ یہ تو آپ ہی جانتے ہوں گے یا خدا جاتنا ہے ۔ ایدھی ٹرسٹ کا بھی چکر لگا لیں وہاں بھی بہت بچے ہوتے ہیں گول مٹول سے

اسے ذرا جوابیں تو سہی

مئی 4, 2009 بوقت 2:19 صبح
 6 

پہلی بات آپ وہاں کیا کر رہے تھے؟
عمر احمد: صرف ماتھا؟

ایل او ایل غفران

اسے ذرا جوابیں تو سہی

مئی 4, 2009 بوقت 2:33 صبح
 7 

ویسے لڑکی کی تعریف کرنی چاہیے کہ کم از کم انڑیوو دینے پر تیار ہوگئی……ورنہ “ہُونوز” چھترول کا آپشن بھی اس کے پاس تھا، کہ ناجان نا پہچان انٹرویو کے بہانے مطلب کیا ہے؟؟

اسے ذرا جوابیں تو سہی

مئی 4, 2009 بوقت 5:48 صبح
 8 

تفتیش مکمل نہیں

اسے ذرا جوابیں تو سہی

مئی 4, 2009 بوقت 10:27 صبح
 9 

آپ گائنی وارڈ کے سامنے کیا کر رہے تھے؟ پرائی لڑکیوں اور وہ بھی بچہ بردار سے بات کرنے کی آپ کو کیا پڑی تھی؟ جب آپکو پتا تھا کہ اسکا بچہ نہیں تو کیوں اس سے ایسا سوال کیا؟…
ان سارے اور مزید سوالوں کے جواب دیں اور بتائیں کہ کیوں نا آپکے خلاف بلاگی کاروائی کرتے ہوئے آپ کے بارے میں من گھڑت وسوسوں اور باتوں کو سچ مان کر آپ کو مزید بے عزت کیا جائے؟

اسے ذرا جوابیں تو سہی

مئی 4, 2009 بوقت 1:13 شام
ناصر
 10 

آپ یہ بتائین کہ آپ کے ہان بیٹا ہوا ہے کہ بیٹی؟ِ

اسے ذرا جوابیں تو سہی

مئی 4, 2009 بوقت 5:46 شام
 11 

خدایا!!!
ہر جگہ پنگا لینا ضروری ہے کیا میرے بھائ۔ تمہارا کیا بنے گا!!!
ُP:

اسے ذرا جوابیں تو سہی

مئی 5, 2009 بوقت 11:27 صبح
 12 

لڑکی کچھ زیادہ ہی شریف تھی جو آرام سے جواب دیتی گئی! شکر کرو پا جی اس نے اپنے ابو کو نہیں بلا لیا. ہاہاہا

اسے ذرا جوابیں تو سہی

مئی 5, 2009 بوقت 12:27 شام
 13 

بہت خوب صاحب ، اچھا ذوقِ لطیف پایا ہے جناب نے ، بہت شکریہ

میرا بلاگ ناطقہ
تازہ تحریر: خاک در خاک تری ہجرت و ایثار پہ خاک (ہجو)
http://naatiqa.blogspot.com/

اسے ذرا جوابیں تو سہی

مئی 5, 2009 بوقت 3:10 شام
 14 

::: جعفر ::: اچھا تو اتنی سی بات پہ نینی بنا دیا، اگر جو کچھ تفصیلی بات لکھ دیتا تو آپ نے تو مجھے 13 بچوں کی ماں ہی بنا دینا تھا :D ۔
::: عمر ::: سمجھے تو تپھا مارے، اس لئے دعا ہے کہ نا ہی سمجھے ;) ۔
::: غفران::: اچھا یار اس ہنسی کو لفظ مسکراہٹ سے بدل دو، پھر مجھے کچھ لکھنا نہیں پڑے گا بلکہ دیکھنے کی شرظ ہو گی جو یہاں تو پوری ہو نہیں سکتی :P ۔
::: تانیہ رحمان ::: اب میں کونسا وہاں بچے دیکھنے گیا تھا کہ دیکھنے کو ایدھی ہوم چلا جاوں؟۔
::: بد تمیز ::: میں نزلے زکام کی دوائی لینے گیا تھا :D ۔

اسے ذرا جوابیں تو سہی

مئی 5, 2009 بوقت 7:10 شام
 15 

::: خورشید آزاد ::: او یار انٹرویو کی کیا بات؟ ایسی باتوں کا سارے ہی جواب دے دیتے ہیں (اکثر)، لیکن پھر بھی آس پاس اور لڑکی کا موڈ دیکھ لینا چاہئے ;) ۔
::: افتخار اجمل ::: لوگ پہلے ہی پچھے پے گئے ہیں آ ان کا اور حوصلہ بڑھا رہے ہیں :( ۔
::: منٹو ::: می لارڈ، میں اپنے جرم کا اقرار کرتا اور درخواست کرتامجھے صوفی کی عدالت میں بھیج دینے کی اور کوڑے لگوانے کی لیکن مزید بے عزتی کی بات کی ہے تو میں کسی بھی بات کا جواب دینے سے انکاری ہوں :D ۔
::: ناصر ::: جناب آپ نے تو ساروں کا نمبر ہی کاٹ دیا۔
::: اسماء احسن ::: آہو :D بس دعاوں میں یاد رکھیں تو کچھ نا کچھ بن ہی جاوں گا، آج کل بڑی ضرورت ہے
::: م۔م۔مغل ::: مہربانی جناب، آپ جیسے لوگ تعریف کر دیں تو میرے جیسا بندہ ایویں پھول جاتا ہے :D اور بلاگ پر خوش آمدید۔ آپکے بلاگ کو وزٹتا تو ہوں لیکن مجھ جیسے بندے کا تبصرہ وہاں ٹاٹ کا پیوند لگ گا بلکہ سفید لباس پر کیچڑ ۔ اس لئے تبصرے سے گریز ہی کرتا ہوں :D ۔
::: اخباری رپورٹر ::: اس پوسٹ پر تبصروں کے بعد تو شکر ہی کر رہا

اسے ذرا جوابیں تو سہی

مئی 5, 2009 بوقت 7:20 شام
 16 

ناصر کی بات آپ گول کرگئے . . .

اسے ذرا جوابیں تو سہی

مئی 5, 2009 بوقت 11:16 شام
 17 

نہیں صاحب گول نہیں کیا چوکور ہی ہے
اب اس بات کا کیا جواب دوں جو سوال ہی نا ہو؟

اسے ذرا جوابیں تو سہی

مئی 6, 2009 بوقت 8:36 صبح
 18 

ڈفر صاحب آپ نے ان خاتون کو باجی کیوں کہا؟؟؟؟

اسے ذرا جوابیں تو سہی

مئی 6, 2009 بوقت 3:13 شام
 19 

اس لئے کہ باجی نا کہنے کی کوئی وجہ تھی نہیں

اسے ذرا جوابیں تو سہی

مئی 6, 2009 بوقت 5:46 شام
 20 

وہ آپ سے چھوٹی بھی تو ہو سکتی ہے؟؟؟

اسے ذرا جوابیں تو سہی

مئی 6, 2009 بوقت 6:45 شام
 21 

آپ کو پتا ہونا چاہئے کہ میں خواتین کی عزت کرتا ہوں :p

اسے ذرا جوابیں تو سہی

مئی 6, 2009 بوقت 9:53 شام
 22 

hehe sahi hei ji. waise jaise sab ne poocha ke wahan kya kar rahe the I guess I will just guess and say ke shaiad waha ki canteen mein samose wagheira lene gaye hoge hena…

اسے ذرا جوابیں تو سہی

مئی 6, 2009 بوقت 11:37 شام
 23 

ڈفر کیا بنے گا آپ کا؟

اسے ذرا جوابیں تو سہی

مئی 7, 2009 بوقت 7:25 صبح
 24 

::: وقاص ::: نا جی ہسپتالی سموسے کھا کر میں نے کونسا خود ہسپتال میں داخل ہونا تھا؟ :D ۔
::: شاہدہ اکرم ::: بن جاتا کچھ اگر اماں ابا نے جوتوں کے ساتھ ساتھ ڈنڈا بھی استعمال کیا ہوتا ;) ۔

اسے ذرا جوابیں تو سہی

مئی 7, 2009 بوقت 7:47 شام
 25 

میرے مطابق لڑکی کا جواب سو فیصد یہ ہونا چاہیے تھا “ تینوں کی تکلیف اے “ یا

اسے ذرا جوابیں تو سہی

مئی 8, 2009 بوقت 4:33 صبح
 26 

ڈفر بھای مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آی کہ بچے کو ہنگر کی طرح کیسے لٹکایا جاتا ہے میری انگلش کی کلاس میں ایک لڑکا ہے کین اس کو بھی ایک بچہ ملا ہے اسی نہیں نقلی والا فیملی سٹڈیز کی کلاس سے اور وہ اسکو گھماے پھرتا ہے لیکن کبھی ہنگر کی طرح لٹکاے نہیں دیکھا

اسے ذرا جوابیں تو سہی

مئی 9, 2009 بوقت 6:20 صبح
 27 

Lol. That’s so funny :D Bechari khaaton :D

اسے ذرا جوابیں تو سہی

مئی 9, 2009 بوقت 7:59 شام
 28 

::: کامی ::: وہ سو فیصد نہیں، نل بٹا نِل پر یقین رکھتی ہو گی :D ۔
::: انکل ٹام ::: اسکو یہاں بھیج دو، یہاں پر اس کی ایسی ٹریننگ ہو گی کہ ہینگر سے کیا کھونٹی پہ لٹکائے پھرے گا ;) ۔
::: عمیمہ ::: خاتون نہیں تھی وہ، لڑکی تھی۔ اگر اتنی ساری بات کی بجائے میں اس کو صرف ”خاتون“ کہہ کر پکار لیتا تو اس نے واقعی موقع پہ میری لتر پریڈ کر دینی تھی :D ۔

اسے ذرا جوابیں تو سہی

مئی 9, 2009 بوقت 9:13 شام
 29 

ڈفر پلیز شاہدہ اکرام نہیں کہ اکرم صاحِب کو شدید اِعتراض ہوگا

اسے ذرا جوابیں تو سہی

مئی 11, 2009 بوقت 11:01 صبح
 30 

شاہدہ اکرم

اسے ذرا جوابیں تو سہی

مئی 11, 2009 بوقت 11:02 صبح
 31 

اوئے ہوئے غلطی معاف
درست کر دیا ہے
اور تصحیح کا شکریہ بھی :)

اسے ذرا جوابیں تو سہی

مئی 11, 2009 بوقت 11:58 صبح
 32 

شکریہ اس بات کا کہ کوئی تو ایسا ہے جس نے ہمت دکھائی

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جون 10, 2009 بوقت 11:27 صبح
 33 

::: گل نواز ::: یار لوگ مجھے بے شرم کہتے ہیں اور آپ کی بات سے لگ ہا ہے کہ آپ با ہمت کہنا چاہ رہے ہیں ;) دیکھ لیں یہ تعریف میری شخصیت میں منفی اعتماد کا سبب نا بن جائے. اور نتیجہ ہو میری لترول :D
اور ہاں ڈفرستان پر خوش آمدید :)

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جون 11, 2009 بوقت 1:44 صبح
 34 

[...] مختصر مگر اپنے مخصوص دل چسپ انداز میں لکھی تحریر ’’یہ بچہ کس کا ہے‘‘ سے ایک اقتباس: ڈفر : کیا یہ آپکا بچہ ہے؟ لڑکی : ( شرم [...]

جون 11, 2009 بوقت 11:08 صبح
 35 

شکر ہے یار کوئی ایسا بھی ہے جو راہ میں کسی کو ٹوک سکتا ہے ورنہ……..

خیر ڈفر آپ نے اچھا کیا کم از کم اس کو احساس تو دلایا

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جولائی 8, 2009 بوقت 10:11 صبح

لنک پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں، سپیس ڈال کر لنک بریک کردیں، ربط والے تبصرے ختم کر دئے جاتے ہیں

نام (*)
ای میل (ظاہر نہیں کیا جائے گا)*
ویب ایڈریس
پیغام


Follow us on Twitter
RSS Feed فائر فاکس پر سب سے بہترین نتائج واپس اوپر جائیں
English Blog