آج سے ہم اپنے بلاگ پر ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ نام اسکا رکھا ہے ’آج کا سوال‘۔ جس سے متاثر ہو کر ہم یہ سلسلہ شروع کر رہے ہیں وہ آپ دیکھ سکتے ہیں یہاں کلک کر کے۔ کیونکہ مذکورہ بلاگ انگریزی میں ہے تو سوچا کہ ہم اردو میں شروع کر دیتے ہیں۔ بلاگر ہر ہفتے ایک سوال پوسٹ کرتا ہے لیکن ہم ہر ہفتے نہیں کریں گے اس لئے اسکا نام ’اس ہفتے کا سوال‘ سے بدل کر ’آج کا سوال‘ رکھ دیا ہے۔ ہم یہ تو نہیں کریں گے کہ ہر روز ایک سوال پوسٹ کر دیں لیکن ہفتہ بہر حال ہمیں ایک سوال کے لئے زیادہ لگا۔ ہم ذرا سوال کی فریکوئنسی زیادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ تو جناب اللہ کا نام لے کر شروع کرتے ہیں۔ امید ہے کہ یہ سلسلہ کامیاب ہو گا۔ تو جناب حاضر ہے آج کا سوال
۔
اگرآپ سے یا کسی سے بھی یہ پوچھیں کہ کیا آپ سچ بولتے ہیں؟ تو سارے کے سارے کہیں گے کہ ہاں۔ اگر کوئی زیادہ ہی سچ بولے تو یہ کہہ دے گا کہ بس کبھی کبھی جھوٹ بول لیتے ہیں جس سے کسی دوسرے کا نقصان نا ہو یا کسی دوسرے کی مدد کرنا مقصود ہو وغیرہ وغیرہ۔۔۔
ہمارا آج کا سوال یہ ہے کہ آپ دوسرے کا بولا گیا سچ کتنا برداشت کرتے ہیں یا کر سکتے ہیں؟ خاص طور پر نا پسندیدہ سچ۔
۔
گھبرائیں مت ، اب آ ہی گئے ہیں تو اپنی رائے دیجئے اور ٹریک بیک کر یں۔















ابتک تبصرہ جات 27
لنک پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں، سپیس ڈال کر لنک بریک کردیں، ربط والے تبصرے ختم کر دئے جاتے ہیں