Google
25
Jan

سوشل میڈیائی چھوکرے چھوکریاں

بھیجا ہے  ڈفر نے آ لو پیاز میں

3,936 بار دیکھا گیا

تو بھائیوں اور انکی پیاری پیاری بہنو! السلام علیکم
ایک مرتبہ پھر بسلسلہ ناکام آنلائین بندہ شناسی مہم آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔ آج ہم آپ کو ٹویٹریوں اور فیس بکیوں کی مختلف اقسام سے آگاہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس سلسلے کی پہلی کڑی میں آپ نے دوسروں پر دھیان دینے کی بجائے صرف اپنے آپ کو شناسنا ہے۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں، اب

  1. ایسے کو تیسا: فیوریٹ کے بدلے فیوریٹ، لائیک کے بدلے لائیک، کمنٹ کے بدلے کمنٹ، فالو کے بدلے فالو
  2. واری وٹہ: مثال تو حاجی بگو کی دی جانی چاہئے تھی لیکن معزز لوگوں کو گندی باتوں میں کیا گھسیٹنا۔ جھاگ اور تاریں بنانے کے ماہر اور ”یو ول سکریچ مائی بالز اینڈ آئی ول سکریچ یورز“ کی عملی تصویر
  3. ڈاکٹر رانی: پڑھنی ڈاکٹری، پریکٹسنی حکیمی، بتانے ٹوٹکے اور کرنی صرف ٹویٹریاں اور فیس بکیاں
  4. آر ٹی ڈارلنگ: پچاس ہزار ٹویٹس، انچاس ہزار نو سو آر ٹیز (آپ کو آر ٹی اور ریٹویٹ کا فرق تو پتہ ہو گا نا؟)
  5. بورڈ آف پیار محبت ایجوکیشن: ان سے آپ کو (سچے) پیار اور (ناکام) محبت والے اشعار اور اقوال رٹا مارنے کے لئے ملیں گے
  6. ایچ ای سی (ہائیر عشق محبت اپناپن کمیشن): یہ آپ کی محبت کا سچا اور کھرا ہونا ویریفائی کر کے سرٹیفکیٹیں گے۔ ناکامی کی صورت میں اپنی لکھی گئی درسی گائیڈ ٹو پیار محبت، یونیورسل ٹیسٹ پیپر آف جوانی دیوانی اور عشقیہ سپر ون خلاصوں کے ساتھ ہوم ٹیوشن کی خدمات بھی فراہم کریں گے
  7. فنون لطیفہ کے تھانیدار: نامور شعرا کے کلام اور گوَئیوں کی سُر تال کی اصلاح اور سند دینے کا کام تسلی بخش کیا جاتا ہے
  8. تھڑکلاس کاپی پیسٹئے : نااہل لوگ جو نونہال اور تعلیم و تربیت سے لے کر خواتین ڈائجسٹ اور ماچس کی ڈبیوں پر لکھے تھڑکلاس و تھرڈ کلاس لطیفے تک کاپی پیسٹ کرتے رہتے ہیں۔ یہ سوشل میڈیا کی سیف گارڈی دنیا کے ڈِرٹوز ہیں
  9. جانُو سو سینٹی: فالو کئے بغیر اسکو رپلائی کردیا تو بس ماں بھین تو نہیں پر باپ بھائی ضرور ایک کر دے گی۔ پبلک پروفائلیں رکھ کے پرائیویسی کے خواہشمند بے ضرر اور بیچارے لوگ
  10. اصغری خالہ: یہ آپ کو بچی بچی نہ کرنے کا درس دینے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیں گی اور اپنے آپ کو شرافت کی مثال کے طور پر پیش کریں گی۔ نوٹ: خالہ ساری باتیں ہمیشہ پرائیویٹ چیٹ میں بے وقت تنگ اور بور (ان دو متضاد الفاظ کے اکٹھے استعمال پر کنفیوز مت ہوں ) کر کے کہیں گی
  11. پاکستانی قوم: جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، اللہ کے نام پہ کچھ کھلا دے بابا کی عملی ”تصویر“، میرے سے تھوڑے سے کم بھوکے
  12. پپو جِن: نسلی بٹ نہیں لیکن انکی دیسی سانڈ جیسی صحت اور کھانوں کی تصویریں بتاتی ہیں کہ بٹ نہ ہونا باعث اعزاز سمجھتے ہیں، بصورت دیگر بھوکے بھی مر سکتے تھے
  13. چکم چکائیے: سیاستدانوں اور حکمرانوں کے ٹکڑوں پر پلنے والے عقل کے اندھے جاہلین۔ یہ رکشے میں پیدا ہونے والے بچے کو نعمت خداوندی قرار دینے کے ساتھ ساتھ سہانے موسم کو بھی اپنے لیڈران کی دختران (مریم، شرمیلا ، بلاول، ۔۔۔) کی برکتوں سے محمول کرتے ہیں
  14. خدائی خدمتگار: انکی باجی نصیرے قصائی کے ساتھ دوڑ کر بھی پاکیزہ رہتی ہے لیکن بدکردار وینا ملک کا حج بھی انکو پبلسٹی سٹنٹ لگتا ہے
  15. مسلکی پوسٹر: رنڈی رونے ۔ انکی پوسٹیں جینوسائیڈ اور آنلائین فتووں کے درمیان گھومتی رہتی ہیں
  16. کھوچل باجیاں: کوالٹی کی بجائے کوانٹٹی پر دھیان دینے والی زنانیاں، ان کی زندگی کا واحد مقصد اپنے ٹویٹوں کی گنتی کرنا ہے
  17. نونہال: آپ انکو فالو، فیوریٹ، لائیک یا کمنٹ نہ کریں تو یہ منہ بسور لیتے ہیں، کبھی کبھی رونا بھی شروع کر دیتے ہیں
  18. سپیم نہ کیا تو پھر کیا جیا: سب ٹویٹیوں کی یہ بگڑی ہوئی ذیلی قسم اپنی پرائیویٹ باتیں سرِعام کرنے کی عادی ہوتی ہے۔ مزید میں نی بتا سکتا یو شڈ نو وٹ آئی مین
  19. زبیدہ آپا: آپکا کھانا جل جائے یا انڈروئیر ڈھیلا ہو جائے، پیٹ خراب ہو یا گٹر بند ہو جائے، جوتی ٹوٹ جائے یا جلدی میں کپڑے کہیں بھول آئیں، نو ٹینشن ایٹ آل۔ انکے تجربے سے فائدہ اٹھائیں۔ ہر مسئلے کا حل دو گولی پرانی ڈسپرین کی عملی تصویر۔ ٹوٹکے کم چوہدرانہ مشورے زیادہ
  20. مست ملنگ: اپنے کام سے کام۔ نہ کسی کی تین میں نہ کسی کے تیرہ میں۔ ویری فیو اینڈ ڈیسنٹ
  21. ہم چلے دل جلے: آپ اپنا تعارف پتے خزاں کے ہیں
  22. یہ ایک اوپن سورس لسٹ ہے جس کی تدوین مستقل بنیادوں پر جاری رہے گی۔
    شکریہ

  23. وکی سو سیڈ: آپ ان کی گرل فرینڈ کو فالو کر لیں یا انکے چھوکرے نما یار کو ان فالو، یہ فٹ آپ کو ان فالو کر دیں گے۔ ٹچی بائی نیچر اینڈ بِچی بائی ہیبٹس
  24. سکینڈلویے: محلے کی اپنے گھر کے تھڑوں پہ بیٹھی اور ہر آتے جاتے کی سن گن لیتی بڈی مائیوں کی طرح انکا کام صرف دوسروں کے افئیرز بنانا اور مشہور کرنا ہوتا ہے۔ قرین قیاس یہی ہے کہ کوئی نہ ملے تو اپنی باجی کا افئیر ہی مشہور کر دیں گے۔

اب آ کے اپنی نحوست پھیلا ہی دی تو کمنٹ کر کے تابوت میں آخری کیل بھی ٹھوک دے

ابتک تبصرہ جات 67

Kuch bhi
 1 

مثال دے کر واضح کرتے تو ہم بھی اپنی کیٹیگری پہچان لیتے..

اسے ذرا جوابیں تو سہی

ڈفر
جنوری 25 , 2014 بوقت 5:55 شام

@Kuch bhi, اجی آپ تو ڈیسنٹ والی کیٹگری میں آتے ہیں نا جی 😉

اسے ذرا جوابیں تو سہی

Kuch bhi
جنوری 25 , 2014 بوقت 7:32 شام

@ڈفر, مجھے لگا شائد اصغری خالہ والی کیٹیگری میں۔۔

اسے ذرا جوابیں تو سہی

ڈفر
جنوری 25 , 2014 بوقت 7:58 شام

@Kuch bhi، میرے بارے میں کبھی اچھا نہ سوچنا 🙁

جنوری 25, 2014 بوقت 3:29 شام
عثمان سہیل
 2 

کھوچل باجیوں کے بعد دھڑکتے دل کیساتھ مزید سکرول کیا تھا۔ کھوچل انکلوں کو نظرانداز کرنے پر دل کی گہرائیوں سے ممنون و مشکور ہون

اسے ذرا جوابیں تو سہی

ڈفر
جنوری 25 , 2014 بوقت 5:57 شام

@عثمان سہیل, فکر نہ کریں، ابھی مزید کیٹی گریاں “آن دا وے” ہیں، جو جو کمپلینے گا اس اس کو اکاموڈیٹ کر لیا جائے گا 😛

اسے ذرا جوابیں تو سہی

منیر عباسی
جنوری 25 , 2014 بوقت 9:01 شام

@ڈفر,
فیر مجھے کب اکاموڈیٹ کر رے؟

اسے ذرا جوابیں تو سہی

ڈفر
جنوری 25 , 2014 بوقت 9:51 شام

@منیر عباسی، ابھی شمالی علاقہ جات والے سارے اکاموڈیٹنے ہیں، ورژن-2 کا انتظار کریں :ڈ

عثمان سہیل
جنوری 26 , 2014 بوقت 3:32 صبح

@ڈفر, ھا ھا

اسے ذرا جوابیں تو سہی

Aurangzeb , Mahwish
جنوری 27 , 2014 بوقت 1:42 صبح

@ڈفر, اپنے اوسمان صاب اپنے آپ میں انسٹاٹوشن ہوویں … دس بارہ نکات تو دانت میں دهاگہ پهیر کہ لکال لو ان کے بارے.

اسے ذرا جوابیں تو سہی

DuFFeR Dee
جنوری 30 , 2014 بوقت 12:00 شام

ہماری انکلوں اور بچیوں کو نراض کرنے کی پالیسی نی ہے 😉

جنوری 25, 2014 بوقت 3:30 شام
 3 

میں پوری پوسٹ میں یہ سوچتا رہا کہ میں کہاں ہوں۔ 19 پر رک گیا۔ 20 نہیں پڑھا شاید وہی ٹھیک ہو۔

اسے ذرا جوابیں تو سہی

ڈفر
جنوری 25 , 2014 بوقت 5:58 شام

@محمد صابر، بڑے سیانے ہو جی، کام والے تو سارے پڑھ لئے نا 😀

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جنوری 25, 2014 بوقت 3:31 شام
 4 

ھاھاھا، ویلا ہو کر غور و فکر فرماتا ہوں کہ کس کیٹاگری میں آتا ہوں ؛)

اسے ذرا جوابیں تو سہی

ڈفر
جنوری 25 , 2014 بوقت 5:58 شام

@mani، غور فرمانے کی کیا ضرورت ہے، کھوچل زنانیوں والی کیٹگری چوزو اور سکون کرو :ڈ

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جنوری 25, 2014 بوقت 3:35 شام
عثمان سہیل
 5 

ڈفر لا لمبر بالکل سیٹ ہے دس لمبری ضرب دو :ڈ

اسے ذرا جوابیں تو سہی

ڈفر
جنوری 25 , 2014 بوقت 5:59 شام

@عثمان سہیل: تصحیح: اکیس انکل جی اکیس۔ بیس ایک اکیس بولے تو 21 نمبر

اسے ذرا جوابیں تو سہی

عثمان سہیل
جنوری 26 , 2014 بوقت 3:34 صبح

@ڈفر, اوہو ای اوہو ای ملب بیس ایک

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جنوری 25, 2014 بوقت 3:35 شام
Aurangzeb , Mahwish
 6 

آہا آہا
ہم تو ٹاپ تهری میں…
اے نگوڑے ٹوٹکے کام کریں ہیں دوا سے بہتر :ڈ

اسے ذرا جوابیں تو سہی

ڈفر
جنوری 25 , 2014 بوقت 6:00 شام

@Aurangzeb , Mahwish، ووئی تو سمجھا را تھا میں بھی انکل کو، پر انکل لگے وے تھے بی جمالو بننے میں 😀

اسے ذرا جوابیں تو سہی

عثمان سہیل
جنوری 26 , 2014 بوقت 3:38 صبح

@ڈفر, یار ازبسکہ اوپری مقام حاصل کرنے واسطے اوپر والے کی ٹانگ کھینچ کر اسے نیچے لاتا پڑتا ہے تو قبلہ اسی چکر میں آپ کی ٹانگ کھینچتا رہتا ہوں

اسے ذرا جوابیں تو سہی

Aurangzeb , Mahwish
جنوری 27 , 2014 بوقت 1:44 صبح

@عثمان سہیل, میری خیر ہے … بس کچلے ناں جائیے گا اسی پیر کے نیچے. ما کسم وزن بوت مرا

DuFFeR Dee
جنوری 30 , 2014 بوقت 12:01 شام

لے یہ بھی کوئی بتانے والی بات ہے؟؟

DuFFeR Dee
جنوری 30 , 2014 بوقت 11:59 صبح

آپ کی پاکستانیت کو سلام ہے 🙂

جنوری 25, 2014 بوقت 3:53 شام
 7 

ہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چلیں بیستی ہی خراب کروانی ہے تو میں دو نمبری ہی سہی 😛

اسے ذرا جوابیں تو سہی

ڈفر
جنوری 25 , 2014 بوقت 6:01 شام

@یاسر خوامخوا ہ جاپانی، اگر یہ بات ہے تو نو نمبری بنیں یا فیر دس نمبری۔ بیستی کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے اٹھوائیں :ڈ

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جنوری 25, 2014 بوقت 4:03 شام
مشرف زیدی
 8 

…. بہت خوب غیر حکیم لوگ اگر طب کی کتاب معالجات پڑھیں تو انہیں لگتا ہے کہ ان میں ہر بیماری ہی موجود ہے۔۔۔۔۔۔ یہاں بھی زیادہ تر لوگ اپنے آپ کو کم از کم تین چار کیٹگریوں میں زبردستی ’’فٹ‘‘ کر ہی لیں گے۔۔۔۔۔

اسے ذرا جوابیں تو سہی

ڈفر
جنوری 25 , 2014 بوقت 6:02 شام

@مشرف زیدی، ہاہاہاہاہا
پوسٹ کی خلاف ورزی نی کرنی چاہئے لیکن مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ آپ نہ نہ کرتے وے بھی پانچ چھ میں فٹ ہوتے ہیں 😀 😀 😀

اسے ذرا جوابیں تو سہی

مشرف زیدی
جنوری 25 , 2014 بوقت 6:20 شام

@ڈفر,
مسلکی کاپی پیسٹروں کے علاوہ
پپو جن سے بھی مستثنیٰ کیجئے

اسے ذرا جوابیں تو سہی

ڈفر
جنوری 25 , 2014 بوقت 7:25 شام

@مشرف زیدی، ارے میں نے پانچ چھ کا کہا آپ دو تین چھوڑ کے سب میں ہی فٹ ہونا چاہ رہے 😀

جنوری 25, 2014 بوقت 5:58 شام
 9 

میرا نمبر تو پہلا

اسے ذرا جوابیں تو سہی

ڈفر
جنوری 25 , 2014 بوقت 6:04 شام

لولز، یہاں کافی ساروں کی پہلی پوزیشن ہے فہیم صاحب 😉

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جنوری 25, 2014 بوقت 6:03 شام
مصطفےٰ ملک
 10 

مرضی ہے آپ کی جی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کس کس کو ” کہاں ” کہاں لکھتے ہیں

اسے ذرا جوابیں تو سہی

ڈفر
جنوری 25 , 2014 بوقت 7:24 شام

@مصطفےٰ ملک، ہاہاہاہاہاہہا۔ انکل جی دس از ٹو مچ 😀
وہ کیا کہہ گئے سیانے سو سنار کی ایک انکل کی 😛

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جنوری 25, 2014 بوقت 6:19 شام
رضی اللہ خان
 11 

کیا خوب تحقیق ہے، گھاٹ گھاٹ کی ٹویٹریاں کرنی پڑی ہونگی؟

اسے ذرا جوابیں تو سہی

ڈفر
جنوری 25 , 2014 بوقت 9:52 شام

@رضی اللہ خان، گھاٹ گھاٹ کی ٹویٹریاں نہیں کرنی پڑیں یار، پروفائل پروفائل کی گالیاں کھانی پڑی ہیں

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جنوری 25, 2014 بوقت 8:57 شام
خلیل احمد
 12 

مجھے لگتا کہ دو تین کیٹیگری میں فٹ آ سکتا ہوں لیکن آٹھ زیادہ مناسب ہے میرے لیے

اسے ذرا جوابیں تو سہی

DuFFeR Dee
جنوری 30 , 2014 بوقت 12:01 شام

آٹھ نو دس، بات ہماری بس 😛

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جنوری 27, 2014 بوقت 1:34 شام
نام میں کیا رکھا ھے
 13 

آلا جی آلا

اسے ذرا جوابیں تو سہی

DuFFeR Dee
جنوری 30 , 2014 بوقت 12:01 شام

تھینکس 🙂

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جنوری 27, 2014 بوقت 1:37 شام
 14 

واہ جی واہ۔ ٹوئیٹر کی ڈیٹیلڈ ان سائیٹ۔ ہم تو بھائی نہ تین میں نہ تیرہ میں۔ ٹی ایل سکرول کرتے، ہنستے اور اگے نکل جاتے ہیں۔ جو پھنس گئے انکے لیئے “کھادیاں جنہاں نے گاجراں، ٹڈ اوہناں دے پیڑ :ڈ”

اسے ذرا جوابیں تو سہی

DuFFeR Dee
جنوری 30 , 2014 بوقت 12:02 شام

اچھا چل تین والی بات مان لیتے ہیں لیکن تیرہ والی بات ماننے پہ تو وبال آ جانا

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جنوری 27, 2014 بوقت 1:51 شام
 15 

کیا غضب کا مشاہدہ ہے ڈفر آپ کا۔ بہت مزا آیا پڑھ کر۔

اسے ذرا جوابیں تو سہی

DuFFeR Dee
جنوری 30 , 2014 بوقت 12:04 شام

یار صاف صاف بات کرے کرو نا، مشاہدہ میرا یا غضب کا؟

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جنوری 27, 2014 بوقت 3:31 شام
 16 

یعنی میں تو پھر ڈیسنٹ والی کیٹیگری میں ہوا۔

اسے ذرا جوابیں تو سہی

Sarwat AJ
جنوری 28 , 2014 بوقت 11:31 شام

@رائے محمد ازلان خان,
میرا بھی یہی خیال ہے-

اسے ذرا جوابیں تو سہی

DuFFeR Dee
جنوری 30 , 2014 بوقت 12:04 شام

ڈیسنٹ بھی اور باقی اوپری چار بونس کیٹگریاں بھی :ڈ

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جنوری 27, 2014 بوقت 7:01 شام
عدیل خان
 17 

میرے خیال سے اگر ہر کیٹگری میں دو چار نام مثال کے طور پر شامل ہونے چاہئے تھے

اسے ذرا جوابیں تو سہی

DuFFeR Dee
جنوری 30 , 2014 بوقت 12:05 شام

اس سے اچھا جیکٹ پہن کر نہ پھٹ جاؤن میں؟

اسے ذرا جوابیں تو سہی

عدیل
جنوری 30 , 2014 بوقت 6:22 شام

@DuFFeR Dee, نہی وہ تو پھر خودکشی ہو جائے گی، کسی اور کے ہاتھوں سے مارے گئے تو شہید کہلاؤ گے

اسے ذرا جوابیں تو سہی

DuFFeR Dee
جنوری 31 , 2014 بوقت 1:56 صبح

@عدیل، مجھے بس ستر دو بہتر حوروں کی کنفرمیشن چاہئے

عدیل
جنوری 31 , 2014 بوقت 6:32 شام

@ڈفر, یار جیکٹ پہن کر پھٹنے پر تو کنفرمیشن نہی دی جا سکتی، مظلومیت کی شہادت پر امکان ہے حوروں کا، اللہ کا نام لے کر کلمہ پڑھ کر لکھ ڈالو نام

DuFFeR Dee
فروری 2nd, 2014 بوقت 6:16 شام

اب یہ مظلومیت کی شہادت کا سیٹی فکیٹ کس مدرسے سے ملے گا؟

جنوری 28, 2014 بوقت 10:59 شام
 18 

آسان کام نہیں اتنی تحقیق کرنا، اور پھر اُس کو مزاحیہ رنگ میں لکھنا –

اسے ذرا جوابیں تو سہی

DuFFeR Dee
جنوری 30 , 2014 بوقت 12:09 شام

شاباش، میری تو ہر بات کو مذاق میں اڑا دے کرو 🙁

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جنوری 28, 2014 بوقت 11:33 شام
بوچھی
 19 

سلام وعلیکم
کیسے ہین ڈفر ؟

اسے ذرا جوابیں تو سہی

DuFFeR Dee
جنوری 30 , 2014 بوقت 12:10 شام

وعلیکم السلام
آپ سنائیں آپ کیسی ہیں
آ گئی میری یاد دو ہزار چھ سو اٹھاسی سال بعد؟

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جنوری 29, 2014 بوقت 9:30 شام
بوچھی
 20 

آج عرصہ دراز کے بعد یہان سے گزر ہوا

اسے ذرا جوابیں تو سہی

DuFFeR Dee
جنوری 30 , 2014 بوقت 12:10 شام

اب آ ہی گئی ہیں تو بیٹھیں ، چائے شائے پی کر جائیے گا 🙂

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جنوری 29, 2014 بوقت 9:31 شام
فاروقی
 21 

السلام علیکم !
لگتا ہے کہ شاید ہمارا نمبر تو بیسواں ہی ہو گا

اسے ذرا جوابیں تو سہی

ڈفر
فروری 2nd, 2014 بوقت 6:15 شام

@فاروقی، پہلے ۱۹ لیول پاس کرنے پڑیں گے اسکے بعد بیسواں گریڈ ملے گا 😛

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جنوری 31, 2014 بوقت 9:40 شام
فاروقی
 22 

فاروقی

اسے ذرا جوابیں تو سہی

DuFFeR Dee
فروری 2nd, 2014 بوقت 6:12 شام

کیسے ہیں فاروقی صاحب؟

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جنوری 31, 2014 بوقت 9:45 شام
Ahsan
 23 

Iam from Mast Malang category that’s why least bothered to comment, since ur blog was nice enough atleast I had a laugh while reading so for me it’s nice:)

اسے ذرا جوابیں تو سہی

فروری 18, 2014 بوقت 9:45 شام
 24 

اور وہ والی کیٹیگری تو ہے ہی نہیں لسٹ میں

سمجھ نہیں را یار تو بھی نا

اسے ذرا جوابیں تو سہی

فروری 19, 2014 بوقت 10:12 صبح
ذرناب
 25 

haha…meri ik assignment thi jisme urdu mein likh k print out krna tha…visited ur blog randomly and jo wha likhna tha yha likh k copy paste kr k print kiya hahaha thanku for installing urdu here.lolz

اسے ذرا جوابیں تو سہی

اکتوبر 16, 2014 بوقت 7:06 شام
اسما
 26 

years are passed but you are not changed, very funny

اسے ذرا جوابیں تو سہی

دسمبر 5, 2014 بوقت 1:12 صبح

لنک پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں، سپیس ڈال کر لنک بریک کردیں، ربط والے تبصرے ختم کر دئے جاتے ہیں

نام (*)
ای میل (ظاہر نہیں کیا جائے گا)*
ویب ایڈریس
پیغام

Follow us on Twitter
RSS Feed فائر فاکس پر سب سے بہترین نتائج واپس اوپر جائیں
English Blog