اردو بلاگستان کے سارے چاچوں،ماموں، تایوں، پھپھوں اور ان کی بیگمات سے السلام علیکم کے بعد عرض ہے کہ ”خصماں نوں کھاؤ“۔ باقی عزت مآب قارئین سے گزارش ہے کہ کیچڑ میں پتھر پھینکنے سے خود پر چھینٹے آنے والا محاورہ نہیں سنا تو اپنے آ پکو مندرجہ بالا فہرست میں شمارکر کے ثواب جاریہ کے ٹھیکیدار بنیں۔
میں نے مندرجہ ذیل تبصرہ بدتمیز کے بلاگ پر کیا ہے جو ہجوں اور لفظوں کی ترتیب کی درستگی کے بعد ایسے ہے:
پنگا شروع ہوا پڑھے لکھے بلاگ پر ان نا معلوم والدین کی نامعلوم اولاد اور ان غیر معروف تبصرہ نگاروں کے تبصروں سے جن کو اردو بلاگستان میں پڑھے لکھے لوگوں کے علاوہ کوئی نہیں جانتا، میری رائے میں یہ سارے مذکورہ تبصرہ نگار اور کوئی نہیں ایک دو ہی ہیں اور صاحب بلاگ کا ان سے متفق ہونا اور آگاہی کروا دینے کے باوجود ان کو حذف نہ کرنا بلکہ انکی حوصلہ افزائی کرنا ، ان تبصرہ نگاروں کی حقیقی موجودگی کو ہی مشکوک کرتا ہے۔
پھر حسین بلاگروں کو اس سے شہہ ملی تو انہوں نے مزید مشہوری (جو پہلے بھی کم نہ تھی ) کے لیے اس گنگا میں ہاتھ دھونے کا فیصلہ کیا لیکن وائے ری قسمت، ڈبکی لگائی تو یہ کیچڑ کا تالاب ثابت ہوا۔ دوطرفی تھپڑ تالیوں میں بدلے اور تماشائیوں کا بھی خوب انتظام ہوا۔ بہر حال جب تک طبیعت سیر نہ ہوئی تب تک خوب لطف اٹھایا اور دوسروں کے لیے بھی خوب انتظام کیا
اب جبکہ طبیعت سیر ہونے کے بعد اشنان کا وقت آیا تو لوگوں کو تکلیف یہ ہے کہ ان کے لیے انٹرٹینمنٹ کا بڑا اور مستقل ذریعہ “نس” رہا ہے اس لئے “باجی باجی” کرتا نکل پڑا ہے۔
لب لباب سارے معاملے کا یہ ہے کہ نو سو بلیاں کھانے کے بعد حج بھی نہ کرنے والے جو الحاج بگو سنگھ ”بلاگی اسما تو ہم سے جدا ہے“ کا نعرہ لگا رہے ہیں بالکل ویسے جیسے مولوی رمضان کے آخر میں الاؤڈسپیکر پھاڑتے ہیں ”ماہ رمضان تو ہم سے جدا ہے“، یہ سارے کے سارے حالات سے حظ اٹھانے میں پوری طرح مشغول رہے ہیں جسے اب یہ صبر کا نام دے رہے ہیں۔ مسئلہ اب یہ ہے کہ لوگوں کو مصالحہ پوسٹوں کی عادت پڑ گئی ہے اور اب دیگ ختم ہونے پر ان کا شور مچانا منطقی ہے۔
میری مستعفی بلاگر سے گزارش ہے کہ ان جھوٹی ہمدردیوں پر بالکل کان مت دھریں، بلاگنگ جاری رکھیں اور تجربے سے سیکھیں۔ بدتمیز ، یاسر خوامخواہ پاکستانی نژاد جاپانی اور دیگر سے مجھے بس اتنا ہی پوچھنا ہے کہ لکھ کے ختم کرنے والی کیا لاجک ہے؟ اگر آپ کو اپنے لفظوں پر شرمندگی ہے تو اس پر برملا شرمندگی کا اظہار کریں اور معافی مانگیں لیکن پلیز میری مٹی مت پلید کریں۔ میں اس پوسٹ پر ایڈوانس شرمندگی کا اظہار کر کے معافی مانگتا ہوں۔






















ابتک تبصرہ جات 56
لنک پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں، سپیس ڈال کر لنک بریک کردیں، ربط والے تبصرے ختم کر دئے جاتے ہیں