18
Jan

بھوِشے وانی

بھیجا ہے  بلُو نے مہمان خانہ میں

1,586 بار دیکھا گیا

نہیں جناب یہ کوئی پشتو کا لفظ نہیں بلکہ ہندی کا ہے جس کا مطلب ہے مستقبل کا حال بتانا.
ہمارے ایک دور پار کے رشتے دار ہیں جن کے گھر میں صرف تین لوگ رہتے ہیں ایک آنٹی ایک ان کا بیٹا اور ایک ان کی بہو. خود اپر پورشن میں رہتے ہیں اور نیچے والا پورشن کرایے پر دیا ہوا ہے اور کرایہ دار کا نام ہے اسد.

ہوا کچھ یوں کے بیٹے صاحب کو سعودی عرب سے نوکری کی آفر آئی جس کے مطابق جناب کو تین سال وہاں رہنا تھا اب مسئلہ یہ تھا کہ امی سے اجازت کون لے خیر امی کو بتا دیا گیا اور اجازت کیا ملنی تھی بے چاری بہو کے ساتھ جو مکالمہ ہوا وہ میں یہاں لکھ رہا ہوں.
بہو: امی اِن کو جانے دیں اچھا ہے کچھ پیسے کما لیں گے.
آنٹی: نہیں بہو اگر یہ چلا گیا تو ہم دو بندے اکیلے کیا کریں گے ؟ دیکھو نا اگر بیٹا چلا گیا تو میں تو تمہیں اکیلا اس گھر میں نہیں چھوڑوں گی تمہیں تمہاری امی کے گھر بھیج دوں گی اور خود اپنی بیٹی کے گھر چلی جاؤں گی اور ہمارا کرایہ دار اسد ہمارے گھر پر قبضہ کر لے گا اور چھٹی.
یا پھر کل کو تمہارے ہاں بچہ ہوگیا اور تم اس کو گھر چھوڑ کر دودھ لینے گئی تو اسد اس کو اغوا کر کے لے جائے گا.
یا پھر ہم دونوں کہیں بازار جارہی ہوں اور رکشے والا مجھے نیچے پھینک کر تمہیں اغوا کر کے لے جائے تو.
یا پھر میری طبیعت خراب ہوگئی تو تم اکیلی مجھے کیسے سنبھالوگی اور میرا بلڈ پریشر بڑھ گیا تو میں مر جاؤں گی.
بہو: امی بس کریں میں اِن کو منع کر دوں گی.
شام کو بیٹے نے آکر امی کو کہہ دیا کہ امی آپ فکر نہ کریں میں نہیں جا رہا.
اگلے دن بہو نے ساس سے کہا کہ امی جانے دیں نا اِن کی تنخواہ ایک لاکھ نوے ہزار بنتی ہے ، جب آنٹی نے یہ سنا تو کہا اچھا چلو ٹھیک ہے پھر بیٹے سے کہنا کہ چلا جائے لیکن جب وہ چلا جائے گا تو میں تمہیں تمہاری امی کے گھر چھوڑ آؤں گی اور خود اپنی بیٹی کے گھر چلی جاؤں گی اور پھر اسد ہمارے گھر پر……………………… بہو نے بات کاٹتے ہوئے کہا امی بس کریں میں انہیں بتا دوں گی…. رات کو بیوی نے جب شوہر سے کہا کہ امی نے اجازت دے دی ہے تو اس نے فورا پوچھا کہ کہیں تم نے امی کو میری تنخواہ کے بارے میں تو نہیں بتا دیا تو بیوی نے کہا ہاں میں نے ایسا ہی کیا ہے تو اس نے کہا بس اب تو وہ مجھے بھج کے ہی چھوڑیں گی……..

میں سوچتا ہوں کہ آنٹی میں پوری طرح نجومی بننے کی صالاحیت پائی جاتی ہے اور بھوِشے وانی میں تو ان کا جواب نہیں. اور بے چارہ اسد ایسے ہی بیچ میں رگڑا گیا.

  • Facebook
  • Twitter
  • Live
  • Digg
  • del.icio.us
  • Google Bookmarks
  • email
  • MySpace
  • Yahoo! Bookmarks
  • FriendFeed
  • Reddit
گھبرائیں مت ، اب آ ہی گئے ہیں تو اپنی رائے دیجئے اور ٹریک بیک کر یں۔

ابتک تبصرہ جات 30

 1 

کسی کے گھر کی باتیں :razz: دوسرں کو بتانا اچھی بات نہں :mrgreen:

ویسے بہت زبردست اسٹوری ہے. :razz:

اسے ذرا جوابیں تو سہی

بلوُ
جنوری 28 , 2010 بوقت 12:43 شام

@فرحان دانش,پسند کرنےکا بہت شکریہ

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جنوری 18, 2010 بوقت 2:42 شام
 2 

بھئی یہ اسٹوری تو نہ وئی چغلخوری ہوئی. لیکن وہ والی نہیں جو گناہ ہے.

اسے ذرا جوابیں تو سہی

بلوُ
جنوری 28 , 2010 بوقت 12:43 شام

@ابن سعید, تو پھر کیا ہوئی؟؟؟

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جنوری 18, 2010 بوقت 3:42 شام
احمد فارغ
 3 

ٹائٹل دیکھ کر ایسا لگا کہ گالی لکھ دی ہے :razz:

اسے ذرا جوابیں تو سہی

بلوُ
جنوری 28 , 2010 بوقت 12:44 شام

@احمد فارغ, کونسی گالی؟؟؟؟ :mrgreen:

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جنوری 18, 2010 بوقت 4:06 شام
 4 

بات یہ ہوئی کہ آپ عورتوں کی باتیں سُنتے رہتے ہیں کیونکہ یہ باتیں آپ کو کسی عورت نے ہی بتائی ہوں گی ۔ :smile:

اسے ذرا جوابیں تو سہی

بلوُ
جنوری 28 , 2010 بوقت 12:44 شام

@افتخار اجمل بھوپال, جی بالکل :lol:

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جنوری 18, 2010 بوقت 4:49 شام
 5 

یہ تو ہر گھر کی کہانی ہے، آجکل.. .

اسے ذرا جوابیں تو سہی

بلوُ
جنوری 28 , 2010 بوقت 12:45 شام

@اسید, آپ کے بھی؟؟؟؟

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جنوری 18, 2010 بوقت 11:14 شام
اسماء
 6 

بلو صاحب اپنے بلاگ پر تو نظر آتے نہيں ادھر کيسے آ گئے اور بلا جدھر ہے اسکو کوئی بلی تو نہيں مل گئی

اسے ذرا جوابیں تو سہی

بلوُ
جنوری 28 , 2010 بوقت 12:46 شام

@اسماء, آُپ پہلے یہ بتائیں کہ آپ کو ہمارا بلاگ بھی نظر آتا ہے کہیں؟؟؟؟؟

اسے ذرا جوابیں تو سہی

اسماء
جنوری 28 , 2010 بوقت 6:23 شام

@بلوُ, تو بلو بلا کيا ہے

اسے ذرا جوابیں تو سہی

بلوُ
جنوری 30 , 2010 بوقت 11:07 شام

@اسماء, میرا مطلب ہے کہ آجکل ہمارا بلاگ بھی نظر نہیں آتا بند ہے. :mrgreen:

جنوری 19, 2010 بوقت 1:19 صبح
 7 

ڈفرستان رینٹ پر چل رھا ہے اسکا نوٹس لیا جائے یا ڈفرستان ھیک ہو چکا ہے کچھ سمجھ نہیں آرہی اب بلو بھی کل کو کون ہو گا یہ کیا ہو رھا ہے ۔ :roll:

اسے ذرا جوابیں تو سہی

بلوُ
جنوری 28 , 2010 بوقت 12:46 شام

@کنفیوز کامی, کچھ نہیں ہورہا ڈریں مت

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جنوری 19, 2010 بوقت 2:23 صبح
 8 

بلو میاں یہ آپ کہاں کہاں بالائی کھانے پہنچ جاتے ہیں؟ یہ سب رشتے ناتے اب روپوں میں ہی تو تُلتے ہیں۔ کونسا نئی بات ہے اب؟

اسے ذرا جوابیں تو سہی

بلوُ
جنوری 28 , 2010 بوقت 12:47 شام

@خرم, اچھا جی

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جنوری 19, 2010 بوقت 8:21 صبح
 9 

میرے خیال میں اس کہانی کا نچوڑ صرف یہ ہے کہ “مینوں نوٹ وکھا میرا مُوڈ بنے “

اسے ذرا جوابیں تو سہی

بلوُ
جنوری 28 , 2010 بوقت 12:47 شام

@لالے کی جان, :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جنوری 20, 2010 بوقت 10:33 شام
 10 

interesting story

اسے ذرا جوابیں تو سہی

بلوُ
جنوری 28 , 2010 بوقت 12:47 شام

@Naseem (USA, شکریہ

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جنوری 25, 2010 بوقت 12:08 شام
 11 

http://thequranicblog.wordpress.com/

اسے ذرا جوابیں تو سہی

ڈفر
جنوری 26 , 2010 بوقت 2:18 شام

@Asma Ahsan, اوئے ہوئے
آپ آئے بہار آئی :smile:
بہت بہت ویلکم بیک جی ہماری طرف سے :smile:

اسے ذرا جوابیں تو سہی

بلوُ
جنوری 28 , 2010 بوقت 12:49 شام

@ڈفر, جناب اس پوسٹ پر کمنٹنے کا کشٹ کریں گے آپ؟؟؟؟

اسے ذرا جوابیں تو سہی

کنفیوز کامی
فروری 4 , 2010 بوقت 4:10 صبح

@ڈفر, بڑی خاموش انٹری ماری ہے اسماء نے :cool:

اسے ذرا جوابیں تو سہی

بلوُ
جنوری 26 , 2010 بوقت 3:49 شام

@Asma Ahsan, میری طرف سے بھی آپی ویلکم بیک پر کوئی تبصرہ بھی کر دیتی تو اچھا ہوتا.

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جنوری 26, 2010 بوقت 10:55 صبح
 12 

ہی ہی ۔۔

ٓانٹی کی کیا بات ہے ۔۔۔ اس کو تو زرداری کی ساس ہونا چاہیے ۔۔۔۔ :mrgreen:

اسے ذرا جوابیں تو سہی

بلوُ
جنوری 28 , 2010 بوقت 12:48 شام

@نجف عباس, :shock: :mrgreen: :shock:

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جنوری 28, 2010 بوقت 1:10 صبح
آئی پی ایل
 13 

Do you know what is the meaning of IPL?

its mean

India par Laanat

forward this message if you are a true Pakistani

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جنوری 31, 2010 بوقت 12:02 شام

لنک پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں، سپیس ڈال کر لنک بریک کردیں، ربط والے تبصرے ختم کر دئے جاتے ہیں

نام (*)
ای میل (ظاہر نہیں کیا جائے گا)*
ویب ایڈریس
پیغام


Follow us on Twitter
RSS Feed فائر فاکس پر سب سے بہترین نتائج واپس اوپر جائیں
English Blog