12
Dec

حافظ صاحب

بھیجا ہے  ڈفر نے کیفے ڈی بکواس, گندے انڈے میں

1,391 بار دیکھا گیا

محترم جناب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔السلام علیکم

آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہمارے گاؤں کے حافظ صاحب جو کہ بہت ہی نیک و پرہیزگار دکھائی دیتے ہیں اور پورے گاؤں کے لوگوں کے دلوں میں راج کر رہے ہیں اور سارے گاؤں والے اُن کی بہت عزت کرتے ہیں۔ لیکن انہوں نے ہماری شرافت اور محبت کا ناجائز فائدہ اُٹھایا اور ہمارے گاؤں کی کچھ لڑکیوں سے ناجائز تعلقات قائم کئے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہم اپنے گاؤں سے باہر سر اُٹھانے کے قابل نہیں ہیں۔ آپ کو اس لئے مطلع کیا جاتا ہے کہ اس چیز کا خاموشی سے کوئی حل نکالا جائے اوربات آگے نہ بڑھے ۔ آپ کمیٹی کے لوگوں کی آنکھیں بند ہیں کہ حافظ کو تبدیل نہ کرنے کی درخواستیں دیتے ہیں ۔ دس سے پندرہ دنوں کے اندر اگر کوئی حل نہ نکل سکا تو اس کے بعد کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے ذمہ دار آپ کمیٹی کے لوگ ہوں گے ۔ اس چیز کا علم گاؤں کے تقریباً سب نوجوان لوگوں کو ہو چکا ہے اوراس چیزکے ٹھوس ثبوت بھی موجود ہیں جو موقع ملنے پر پیش کئے جا سکتے ہیں۔ ہم سے بہتر آپ جانتے ہوں گے کہ اس چیز کا کیا نتیجہ نکل سکتا ہے۔ اس لئے خدا را کوئی ایسا حل نکالا جائے کہ ہمارے گاؤں کی عزت اور حافظ کی عزت بھی بچ جائے۔ اس طرح ہم لوگوں نے اس سے پہلے کچھ لوگوں کو بہت سر پر چڑھائے رکھا جس کا نتیجہ آپ ہمارے سے بہتر جانتے ہوں گے مثلاً فلانا فلاناں وغیرہ ۔

منجانب:
گاؤں کے خیر خواہ

لوگو اب میرے پیچھے نا پڑ جانا۔

  • Facebook
  • Twitter
  • Live
  • Digg
  • del.icio.us
  • Google Bookmarks
  • email
  • MySpace
  • Yahoo! Bookmarks
  • FriendFeed
  • Reddit
گھبرائیں مت ، اب آ ہی گئے ہیں تو اپنی رائے دیجئے اور ٹریک بیک کر یں۔

ابتک تبصرہ جات 22

 1 

Oye Duffer tu Kab se Hafiz ho gaya hai?

اسے ذرا جوابیں تو سہی

دسمبر 12, 2009 بوقت 8:38 شام
 2 

حافظ صاحب کی ان حسیناؤں سے یک مشت شادی کرا دی جائے کیونکہ چار شادیوں کی تو انہیں اجازت ہے. اگر حسینائیں چار سے زیادہ ہوں تو پھر قرعہ اندازی بہتر رہے گی. بچ جانے والی حسیناؤں کو دوسرے حافظ کے نکاح میں دے دیا جائے.

اسے ذرا جوابیں تو سہی

دسمبر 12, 2009 بوقت 10:57 شام
 3 

بڑے بے مروت ہیں یہ دارا کے گاؤں والے
ان سے دل لگانے کی کوشش نہ کرنا
بڑے بے مروت ہیں……..

اسے ذرا جوابیں تو سہی

دسمبر 12, 2009 بوقت 11:11 شام
 4 

سلام ڈفر

یہ آپ کے گاؤں کے نوجوان حافظ صاحب سے جل کیوں رھے ھیں
اگر نوجوانوں میں سے کسی حسینہ کا عشق چل رھا ھوتا تو

اسے ذرا جوابیں تو سہی

دسمبر 13, 2009 بوقت 12:06 صبح
 5 

آپ کے دل کے حالات میں جو تغیر وتبدل واقع ہورہے تھے
کیا اس کی وجہ حافظ صاحب سے حسد تو نہیں تھی؟؟؟

اسے ذرا جوابیں تو سہی

دسمبر 13, 2009 بوقت 10:37 صبح
 6 

ڈفر صاحب آپ حافظ ہیں یہ تو اچھی بات ہے پر جع آپ کرتے ہیں وہ اچھا نہیں :shock:

اسے ذرا جوابیں تو سہی

دسمبر 13, 2009 بوقت 11:17 صبح
 7 

اس میں بہت ساری منطقی قباحتیں ہیں.
اول اگر مولوی صاحب سب گائووں والوں کے دل پہ راج کر رہے ہیں تو اس میں گائووں کی گوریاں بھی آتی ہیں. اس سے یہ ثابت ہواکہ یہ کوئ قابل شکایت بات نہیں.
دوئم ناجائز فائدہ تو دوکانداروں کے ساتھ وابستہ ہے اس سے بیک جنبش قلم آپ نے انہیں دوکاندار بنا دیا. اب اس بحث طلب بات سے الگ کہ وہ مولوی صاحب ہیں یا دوکاندار آپکو سپلائ اور ڈیمانڈ کے بین القوامی اصول کا پتہ ہونا چاہئیے اس لئے فی الفور اپنی ایک علیحدہ دوکان کھولیں.
جہاں تک آپ نے ناجائز تعلقات کی بات کی ہے اس سے آپ کا تعلق کچھ محکمہ ئ پند و نصائح سے لگتا ہے. ایسے لوگوں جائز تعلقات بھی بہ مشکل بنا پاتے ہیں اور دوسرون کے ناجائز تعلقات پہ اپنا دل جلاتے رہتے ہیں.
ایسے لوگوں کے لئے شاعر نے کہا کہ
آہ مت دل جلا، تب جانئیے
جب تیرا افسوں کوئ اس پہ چلے
پس ثابت ہوا کہ آپ کو جذبات کی جادو گری نہیں آتی. کسی اچھے عامل سے رجوع کر کے مولوی صاحب کا بستر گول کریںورنہ تو آپ واقف ہیں کیا ہوگا.
آخر میں یہ کہ اپنے گائووں میں منطق کی کلاسیں شروع کریں. اس سے کسی کو فائدہ ہو نہ ہو مولوی صاحب کی جان آپ لوگوں سے چھوٹے گی. اور وہ محلائووں پہ زیادہ توجہ دے سکیں گے.
اس سے ملتی جلتی درخواست آپکے گائووں کی لڑکیوں کی طرف سے بھی وصول کی گئ ہے جس کے مندرجات بوجہ پاسداریء وعدہ اس وقت نہیں دئیے جارہے.

اسے ذرا جوابیں تو سہی

دسمبر 13, 2009 بوقت 12:20 شام
 8 

عنیقہ بہنا کے آخری جملہ کے بعد ہم کیا کہیں۔ اب تو ان مہیلاؤں کی عرضداشت کے سامنے آنے کا انتظار ہے۔ :twisted:

اسے ذرا جوابیں تو سہی

دسمبر 13, 2009 بوقت 10:51 شام
 9 

Hafiz sahib to bohat pohanchi hui cheez hein ji..

اسے ذرا جوابیں تو سہی

دسمبر 16, 2009 بوقت 7:24 شام
 10 

گاؤں میں کوئی حسینہ نہیں پائی جاتی نہ جا سکتی ہے.. .

اسے ذرا جوابیں تو سہی

دسمبر 17, 2009 بوقت 3:28 صبح
 11 

اس میں آپ لوگوں کا بھی اتنا ہی قصور ہے جتنا حافظ صاحب کا ہے . سب سے پہلے تو مسجد میں امام ایک خالی حافظ کی جگہ کسی عالم کو بنائیں . دوسری بات یہ ہے کہ آپ کے گاوں والوں کو کس نے کہا تھا کہ اپنی ماوں بہنوں کو حافظ صاحب کے پاس بھیجیں ؟؟؟ اور پھر جب وہ جاتی تھیں تو لوگ روکتے کیوں نہیں تھے ؟؟؟ اور جب آپ لوگوں کو پتا چل گیا تھا تو ایسے حافظ صاحب کو فارغ کیوں نہیں کیا ؟؟؟
اب شور مچا رہے ہیں کہ جی یہ ہو گیا وہ ہو گیا .،… سب مل کر حافظ کو گالیاں دیں گے اپنی غلطی کی طرف توجہ نہیں کریں گے …

اسے ذرا جوابیں تو سہی

حافظ صاحب
دسمبر 18 , 2009 بوقت 11:49 صبح

@انکل ٹام, آپ بالکل صیحح کہہ رہے ہین جناب اس میں میرا تو کوئی قصور نہیں

اسے ذرا جوابیں تو سہی

دسمبر 18, 2009 بوقت 10:04 صبح
 12 

پتہ نہیں میرا کمپیوٹر آج اردو کو سپورٹ کیوں نہیں کر رہا
خوش رہے حافظ کم از کم کسی کو غیرت تو دلائی ہے اس نے

اسے ذرا جوابیں تو سہی

دسمبر 22, 2009 بوقت 4:50 شام
 13 

ڈفر! یار ایوارڈز کی ووٹنگ کے حوالے سے ایک پوسٹ تو کردو مشہوری کی :smile:

اسے ذرا جوابیں تو سہی

دسمبر 26, 2009 بوقت 8:18 شام
 14 

بھیی اب اور بھی کچھ زنبیل سے نکالیں بہت وقفہ ہو گیا ہے پوسٹ میں

اسے ذرا جوابیں تو سہی

دسمبر 27, 2009 بوقت 12:47 صبح
اسماء
 15 

ڈفر دارا بانو چوہدری حنيف دا ککڑ اور دوسرے لکھاريوں اور سب کے اہل خانہ کو نيا سال مبارک

اسے ذرا جوابیں تو سہی

لالے کی جان
جنوری 2nd, 2010 بوقت 12:10 شام

@اسماء, خیر مبارک ، مجھے بڑا افسوس ہے کہ پاکستان میں 2010 کا آغاز لکی مروت میں بم دھماکے سے ہوا ہے اللہ ان لوگوں کو ہدایت دے اور یہ سال ہمارے لئیے امن کا ہو . آمین

اسے ذرا جوابیں تو سہی

اسماء
جنوری 5 , 2010 بوقت 10:59 شام

@لالے کی جان, اور دوسرے ڈفروں سے گزارش ہے اپنے بلاگ کو رونق بخش ديں اور نہيں تو کوئی تصويريں شويريں ہی لگا ديں

اسے ذرا جوابیں تو سہی

ڈفر
جنوری 3rd, 2010 بوقت 10:42 صبح

@اسماء, خیر مبارک جی خیر مبارک
تساں ساریاں نوں وی مبارک ہووے جی
اللہ تعالٰی اس سال کو ہمارے ملک و قوم کے لئے مبارک کرے. اٰمین

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جنوری 1, 2010 بوقت 12:40 صبح
 16 

ڈفر لالے مجھے ایک تحریر بہت سخت آئی ہوئی ہے. آپ اپنا ای میل ایڈریس دیں تا کہ آپ کی محفل میں پیسٹ کی جا سکے.
waji.lala@gmail.com

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جنوری 9, 2010 بوقت 1:06 شام
 17 

لے دس یہ کب کی بات ہے

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جنوری 12, 2010 بوقت 1:55 صبح
طالوت
 18 

گاؤں کے نوجوانوں کو فئیرن لولی اسپیشل فار مین کا مشورہ دیا جائے ۔ اور حافظ صاحب کو مساوات کا سبق دہرایا جائے ۔ امید امن عامہ میں خلل واقع نہ ہو گا۔
وسلام

اسے ذرا جوابیں تو سہی

جولائی 9, 2010 بوقت 4:51 شام

لنک پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں، سپیس ڈال کر لنک بریک کردیں، ربط والے تبصرے ختم کر دئے جاتے ہیں

نام (*)
ای میل (ظاہر نہیں کیا جائے گا)*
ویب ایڈریس
پیغام


Follow us on Twitter
RSS Feed فائر فاکس پر سب سے بہترین نتائج واپس اوپر جائیں
English Blog