Google

محفوظات برائے آ لو پیاز کیٹگری

1,997 بار دیکھا گیا

آج تو حد نی ہو گئی۔ دفتر پہنچا، پارکنگ کر کے جیسے ہی گاڑی سے باہر نکلا تو فورا ہی آ کے میرے ساتھ چپک گئی۔ میں تو ایک دم سے بوکھلا گیا۔ یہ آج کہاں سے آ گئی؟ اور سویرے سویرے ایسی حرکت؟ وہ بھی بغیر کسی الٹی میٹم کے؟ وہ بھی بغیر کسی جان پہچان کے؟ وہ بھی عین دفتری پارکنگ کے بیچوں بیچ؟ اور اگر کسی نے دیکھ لیا تو؟ :O …

3,048 بار دیکھا گیا

شام کو سو کر اٹھا تو گھر سائیں سائیں کر رہا تھا، اور اس سنسناہٹ میں اوپر والوں کی کاکی کی آواز کسی زومبی کی چڑچڑاہٹ کا پتہ دے رہی تھی جسکو اسکی پھپھی کی بار بار کی تنبیہہ ”میں تیریاں لتاں لا دینیاں نے“ بھی روکنے میں ناکام ہو رہی تھی، میرا خیال ہے […]

19
Feb

ایک بوتل کی آپ بیتی

بھیجا ہے  ڈفر نے آ لو پیاز میں

3,406 بار دیکھا گیا

ابھی کل ہی کی بات ہے آدھی رات کو ڈفر نے مجھے اچانک آ کر دبوچ لیا، میرے سینے کو اس زور سے بھینچ لیا اور میری گردن پہ ایسی زور آزمائی کرنے لگا کہ پوچھو واللہ میں تو مرنے سے پہلے مر گئی۔ نیم شب اور ایک چھڑے چھانٹ کا مجھ سے یہ سلوک، خاندانی شرافت اتنی کہ بدنامی کے ڈر سے چاہوں بھی تو چیخ نہ سکوں۔ زبردستی کی ساری[…]

3,884 بار دیکھا گیا

تو بھائیوں اور انکی پیاری پیاری بہنو! السلام علیکم
ایک مرتبہ پھر بسلسلہ ناکام آنلائین بندہ شناسی مہم آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔ آج ہم آپ کو ٹویٹریوں اور فیس بکیوں کی مختلف اقسام سے آگاہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس سلسلے کی پہلی کڑی میں آپ نے دوسروں پر دھیان دینے کی بجائے صرف اپنے آپ کو شناسنا ہے۔ تو آئیے شروع

2,888 بار دیکھا گیا

پی ایچ ڈی کی ڈگریاں اور ریوڑیاں ہر دو طرح سے مختلف چیزیں ہیں۔ اگر ان میں کوئی چیز مماثلت رکھتی بھی ہے تو وہ ان کا خالص زنانہ پن ہے۔ لیکن ان دونوں چیزوں کی کنڈلیاں ملانے میں اگر کسی کو ملکہ حاصل ہے تو وہ ہے ہمارا پاکستانی نظام!!!
ہم نے ریوڑیوں کا ذکر بچپن میں اردو کی کتابوں میں پڑھا، سنا اور دیکھا تھا۔ تلاش بسیار کے بعد جان پائے کہ ریوڑی کھانے کی کوئی میٹھی چیز ہوتی ہے جسے صرف اندھے بانٹتے ہیں اور گھوم پھر کے اپنوں کو ہی دیتے ہیں۔ اوّل تو چیں بہ چیں ہم اس بات پر ہوتے تھے کہ بھلا اندھے کیونکر بانٹ سکتے ہیں؟

2,787 بار دیکھا گیا

جناب میڈم ، آنٹیان گرام، میری پیاری پیاری سہیلیو اور ان کے بھائیو!

السلام علیکم

آج یوم پیدائش ڈفر ڈالؔ کے سلسلے میں منعقدہ اس پروقار تقریری مقابلے کے لئے میں نے جو موضوع چنا ہے وہ ہے ”ڈاکٹر، میرا مطلب ہے کمپوڈر لامہ ڈفر ڈؔ بحیثیت ہمارے فیس بکی شاعر“۔ ڈفر ڈالؔ ہمارے فیس بکی شاعر، دریں چہ شک۔ لیکن بات صرف اتنا کہنے سے ہی نہیں بن جاتی۔ ہم فیس بکی اور ٹویٹری تبصروں سے ثابت کر سکتے ہیں کہ ڈفرؔ ہمارے فیس بکی شاعر ہیں اور ایسا ۔۔۔

21
Oct

اے ٹریبیوٹ ٹو سیلف

بھیجا ہے  ڈفر نے آ لو پیاز میں

5,258 بار دیکھا گیا

ہزاروں سال نرگس پنجابی گانوں میں روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتی ہے سٹیج پہ دیدار پیدا

جناب صدر، قارئین کرام اور میرے عزیز بلاگرو! السلام علیکم

میری آج کی تقریر کا موضوع ہے ”ڈفرِاعظم“

اردو کے جس ڈفرستان میں آج ہم سانس لے رہے ہیں یہ ڈفر کا وہ عظیم کارنامہ ہے جو ہمیشہ پیلا و ذرد رہے گا۔ ساڑھے گیارہ ہزار سال پہلے

9,925 بار دیکھا گیا

ہاں بھئی چائے کا کوئی انتظام ہے آج؟
جی صاب کیٹل رکھا اے آج نیا
کدھر سے آیا یہ کیٹل؟
وہ لڑکی لوگ اے نا، ان سے لے کر آیا ہے

5,223 بار دیکھا گیا

نام تھا عمران خان، عمر 18 سے 20 سال تک یا حد 22 سال۔ یقینا شناختی کارڈ عمر سے پہلے ہی بنوا کر کمائی کرنے کے لئے ایکسپورٹ کر دیا گیا تھا۔آنکھیں ماشااللہ اتنی چمکدار کہ اسکی ذہانت کی گواہی اور اگلے کی نااہلی کے طعنے دیتی معلوم ہوتی تھیں لیکن طبیعت میں عاجزی، بے […]

13
Mar

اسٹیبلشمنٹ

بھیجا ہے  ڈفر نے آ لو پیاز میں

6,304 بار دیکھا گیا

کوٹا، جسے تاریخ پوڈری کے نام سے بھی یاد کرتی ہے، میرا ہائی سکول کے دور کا بہترین دوست تھا، ابھی تک ہے۔ فطرتاً کہا جائے تو ڈکٹیٹر قسم کی شخصیت کا مالک۔ اسکے پاس ہر بات کی دلیل ہوتی تھی جو ضرورت پڑنے پر پیش کر کے وہ اپنی بات منوا لیتا تھا لیکن […]

Follow us on Twitter
RSS Feed فائر فاکس پر سب سے بہترین نتائج واپس اوپر جائیں
English Blog